بارش سے چھت گرنے پر ملبے تلے دب کر3بہن بھائی جاں بحق،والدین زخمی

Spread the love

لاہور(کرائم رپورٹر)مغل پورہ کے علاقے میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں

گھر کی چھت گرنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق جبکہ میاں بیوی سمیت 7 افراد

زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموںنے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔تفصیلات کے

مطابق مغل پورہ کے علاقہ مومن پورہ نئی آبادی میں مسلسل بارشوں کے سبب

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گھر کی چھت گر گئی،جس سے ایک ہی

خاندان کے 10افراد ملبے تلے دب گئے۔ متاثرہ خاندان کی چیخ وپکار پر پڑوسیوں

نے ملبہ ہٹانا شروع کیا جبکہ ریسکیو ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملبہ ہٹا کر

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔جہاں بارہ سالہ سنیہا،6سالہ خرم اور 8سالہ ہارون

زندگی کی بازی ہار گئے۔زخمیوں میں گھر کا سربراہ شاہد اس کی بیوی رضیہ اور

بچے ذوہیب,راحیل،ہمنہ اور رباب شامل ہیں۔افسوسناک واقعہ کا شکار شاہد کی

فیملی گزشتہ 9 سال سے اس گھر میں کرائے پر مقیم تھی۔شاہد علاقہ میں رنگ

سازی کا کام کرکے روزی کماتا ہے۔ہسپتال حکام کے مطابق دیگر زخمیوں کی

حالت خطرے سے باہر ہے۔

Leave a Reply