بارش سے لیسکو کا

بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام جواب دے گیا، 110 سے زائد فیڈر زٹرپ

Spread the love

بارش سے لیسکو کا

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ لیسکو کا ترسیلی نظام جواب

دے گیا ،110 سے زائد فیڈر زٹرپ ہوگئے تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ، سمن آباد ، مزنگ،سول

سیکرٹریٹ، گلشن راوی،شام نگر،ساندہ،اسلام پورہ،گڑھی شاہو،شملہ پہاڑی،لکشمی چوک،ہال روڈ، دھرم پورہ،مغلپورہ،صدر

کینٹ،جوڑے پل کے اطراف بارش، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد اور ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ریکارڈ دوسری جانب شہرمیں

بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام جواب دے گیا، بارش کے باعث لیسکوکے110 سے زائد فیڈر زٹرپ کر گئے جس سے

مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔دوسری جانب لاہور سمیت لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں بارش کا

سلسلہ جاری رہا۔ جس پرلیسکو فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کردیا گیا لیسکو ترجمان کے مطابق حالیہ بارشوں اور موسم کی خرابی

کے پیش نظر لیسکو کا فیلڈ سٹاف انتہائی متحرک ہے اور اس میںصارفین کو بھی تعاون کرنا ہو گا کہ وہ بارش کے دوران بجلی

کی تنصیبات سے دور رہیں۔بجلی معطل ہونے کی صورت میں لیسکو کو مطلع کرکے عملے کے آنے کا انتظار کریں ترجمان

لیسکونے مزید کہا کہ چیف ایگزیکٹو چودھری محمد امین کی جانب سے لائن پر کام کرنے والے فیلڈ ملازمین سیفٹی سے متعلق

تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کے احکامات دئیے گئے جس میں کہا گیا ہے کہ لائن اسٹاف حفاظتی آلات کے بغیر ہرگز

کام نہ کرے۔ صارفین کی شکایات کے ازالے کے ساتھ ساتھ اپنی قیمتی جان کی بھی حفاظت کریں اور قطعا جلد بازی نہ کریں۔

بارش سے لیسکو کا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply