0

بارش، برف باری سے موسم مزید سرد، حکومتی نااہلی نے شہریوں کا مزہ کرکرا، مشکلات کا شکار کر دیا

Spread the love

لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے اکثر مقامات پر بارش ،پہاڑوں پر برفباری جبکہ کئی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں،لاہور میں رات گئے بارش جس سے سردی بڑھ گئی،بجلی کا بریک ڈاﺅن کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ،شہریوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا،تفصیلات کے مطابق ایران سے بارش برسانے والا سسٹم مکران کے ساحل تک پہنچ گیا جس کے بعد کراچی سمیت سندھ کے 70 فیصد مقامات پر جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی اور بلوچستان میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،بارشوں،برفباری سے ضلع نیلم کی تین لاکھ سے زائد آبادی محصور،شاہراہ نیلم کے متاثر ہونے کے باوجود ابھی تک ہنگامی اقدا ما ت نہ اٹھائے جاسکے ،بالائی نیلم میں برف باری سے شدید نقصانات کا احتمال ہے ،ادویات ،خوراک کی عدم موجودگی اور شاہرات کی مسلسل بندش سے عوام شدید پریشان ہیں ،آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث وادی نیلم اور مظفرآباد کا زمینی رابطہ بند ہے ،ادھرقلات میں طویل خشک سالی کے بعد بارش اوربرفباری،کوہ ہربوئی سمیت دیگرپہاڑوں نے سفید چادراوڑھ لی ،عوام اورزمینداروں میں خوشی کی لہردوڑگئی،شہریوں نے سیلفیاں لے کراس لمحے کویادگاربنایا، جبکہ سوات کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ کالام ،مہوڈنڈ ،گبین جبہ ،سخرہ ،مٹہ سپین سر ،میاندم اور مالم جبہ میںبرف باری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، موسم انتہائی سرد ہوگیا ،ڈیرہ مرادجمالی سمیت گردونواح کے علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ، سردی کی شدت میں بے پناہ اضافہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، سکردو سمیت بلتستان ڈویژن کے بالائی علاقوں میں برف باری ، پورے علاقے نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، شہروں میں نظام زندگی مفلوج جبکہ بالائی علاقوں کے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔ سکردو میںاب تک تقریباً 6 انچ برف پڑ چکی ہے ۔ بلتستان کے 95 فی صد بالائی دیہاتوں کا سکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہے،محکمہ موسمیات نے آج اور کل بھی ملک بھر کے کئی اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی نوید سنا دی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، قلات، سبی، مکران ڈویڑن، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، راولپنڈی ڈویژن،اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آج اکثر مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ، پشاور،کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان، ژوب، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویڑن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

Leave a Reply