باراک اوباما پاکستانی ناول نگار کی تصنیف " ایگزیٹ ویسٹ " پر فلم بنائیں گے

باراک اوباما پاکستانی ناول نگار کی تصنیف ” ایگزیٹ ویسٹ ” پر فلم بنائیں گے

Spread the love

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) باراک اوباما ایگزیٹ ویسٹ

امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کے پروڈکشن

ہاؤس نے پاکستانی ناول نگار محسن حامد کی تصنیف ’ ایگزیٹ ویسٹ ‘ پر فلم

بنانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر کے پروڈکشن

ہاؤس’ ہائیر گراؤنڈ پروڈکشن‘ نے نیٹ فلیکس کے لیے چھ نئے پراجکٹس کا بھی

اعلان کیا ہے۔

ایگزیٹ ویسٹ نامی کتاب میں ایک ایسے نوجوان جوڑے کی کہانی بیان کی گئی

ہے جو عالمی پناہ گزینوں کے بحران کے بیچ دوسرے مقامات اور زمین تک

پہنچنے کے لئے جادوئی دروازے تلاش کرتے ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار پاکستانی

نژاد برطانوی اداکار رض احمد ادا کریں گے۔ ناول ’ ایگزٹ ویسٹ ‘ 2017ء میں

شائع ہوا، امریکا کے سابق صدر براک اوباما اسے اپنا پسندیدہ ناول قرار دے چکے

ہیں۔ نیٹ فلکس کے مطابق یہ فلمیں اگلے چند سالوں میں ریلیز کی جائیں گی لیکن

انہوں نے فلم ریلیز کرنے کی حتمی تاریخیں نہیں بتائیں۔

باراک اوباما نے 2018ء میں نیٹ فلیکس کیساتھ ملٹیئر پروڈکشن ڈیل پر دستخط

کیے تھے۔ اس حوالے سے مشیل اوباما کا کہنا تھا کہ کہانی بیان کرنے کی طاقت

نے ہمیشہ ہمیں متاثر کیا ہے۔ یہی وہ طاقت ہے جس کے ذریعے ہم سوچ کو مختلف

انداز دیتے ہوئے اپنے اردگرد موجود لوگوں پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔ نیٹ

فلیکس ہی وہ بہترین پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ہم اپنے آئیڈیاز کو بہتر طور پر

لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں اور میں اس نئی شراکت داری کو لے کر بہت پرجوش

ہوں، خیال رہے ان کے پہلے نیٹ فلیکس منصوبوں میں ’ امریکن فیکٹری‘ شامل

ہے، جس نے بہترین دستاویزی فلم میں 2020ء میں آسکر جیتا تھا۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

باراک اوباما ایگزیٹ ویسٹ

Leave a Reply