112

بالائی علاقوں میں پھر بادلوں کے ڈیرے، میدانوں پر دھند کا راج

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد،لاہور(جتن آن لائن سٹاف رپورٹر) بادل ڈیرے دھند راج

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختو نخوا،بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ مزید پڑھیں

سوات میں شدید برف باری سے اتروڑ روڈ 2 ہفتے کے بعد بھی بند

سوات میں شدید برف باری سے اتروڑ روڈ 2 ہفتے کے بعد بھی بند ہے۔ متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہے، 37 کلومیٹر طویل سڑک کی بندش سے مشکلات کا سامنا بھی ہے۔ علاقہ مکین انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

سکردو سرد ترین مقام، بلوچستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں

محکمہ موسمیات کے مطابق سکردو سرد ترین مقام رہا، جہاں پارہ ریکارڈ منفی 20 ڈگری تک گر گیا۔ استور میں منفی 16، گوپس میں منفی 13، کالام اور پارا چنار میں منفی 10 درجے سردی پڑی۔ بلوچستان کے بیشتر علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ قلات منفی 5 اور کوئٹہ میں مائنس 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں مطلع ابر آلود اور بارش کی توقع ہے۔بلوچستان کے مغربی اضلاع، بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔ بالائی اور وسطی پنجاب میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھانے کی پیشگوئی ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں بلوچستان، گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں شدید برف باری اور بارش سے ان علاقوں میں معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے تھے- افواج پاکستان کو ہنگامی ریسکیو آپریشنز کے ذریعے برف باری میں پھنسے ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا-

بادل ڈیرے دھند راج

Leave a Reply