بابر کی شاندار سنچری

بابر کی شاندار سنچری، پاکستان 9 وکٹوں سے کامیاب

Spread the love

بابر کی شاندار سنچری

سنچورین (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان نے بابر اعظم کی ریکارڈ ساز سنچری کی بدولت

جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی20 میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ

کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے ٹیم کو 108 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا

اور اپنی اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب ایڈن مرکرم 31

گیندوں پر 4 چھکوں اور چھ چوکوں سے مزین 63 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد محمد نواز کی وکٹ

بنے۔جیارج لنڈے نے بھی 11 گیندوں پر 22 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن اس سے قبل کہ وہ

مزید خطرناک ثابت ہوتے، فہیم اشرف نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں جبکہ جینمن ملان بھی 55 رنز

بنانے کے بعد نواز کی دوسری وکٹ بن گئے۔کپتان ہنری کلاسن اور ایندائل فلکوایو کچھ خاطر خواہ

کارکردگی نہ دکھا سکے اور بالترتیب 15 اور 11 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔اختتامی اوورز میں

راسی وین ڈر ڈوسن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی جس کی

بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز 2 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ فہیم اشرف،

حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا

تو ابتدائی دو اوورز میں دونوں بلے باز زیادہ کھل کر بیٹنگ نہ کر سکے اور ایسا لگا کہ شاید

پاکستانی ٹیم ایک بڑے ہدف کے بوجھ تلے دب کر مجموعے کے حصول میں ناکام رہے۔لیکن پھر بابر

اعظم اور محمد رضوان دونوں نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ شروع اور جنوبی افریقی باؤلرز کے

چھکے چھڑا دیے۔دونوں کھلاڑیوں بالخصوص بابر کا انداز انتہائی جارحانہ تھا جو گزشتہ میچ میں

سست رفتار نصف سنچری کی کسر پوری کرنے کے موڈ میں نظر آئے۔گزشتہ میچ میں 50 گیندوں پر

50 رنز بنانے والے قومی ٹیم کے کپتان نے اس میچ میں صرف 27 گیندوں پر اپنی نصف سنچری

مکمل کی۔دوسرے اینڈ سے رضوان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور 32 گیندوں پر نصف سنچری

مکمل کی۔جنوبی افریقہ کو اس موقع پر وکٹ لینے کا موقع ملا جب 13ویں اوور کی پہلی گیند پر

رضوان نے پوائنٹ پر شاٹ کھیلا لیکن وہاں موجود بلجون کیچ نہ تھام سکے۔بابر نے عمدہ بیٹنگ کا

سلسلہ جاری رکھا اور 27 گیندوں پر نصف بنانے والے بلے باز نے اپنی دوسری نصف سنچری

صرف 22 گیندوں پر بناتے ہوئے ٹی20 انٹرنیشنل میں پہلی سنچری مکمل کر لی۔بابر نے صرف 49

گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور ہدف کے تعاقب سے محض چند قدم کی دوری پر 122 رنز کی

شاندار انگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے، 59 رنز کی اس اننگز میں 4 چھکے اور 15 چوکے شامل

تھے۔پاکستان نے 18 اوورز میں 204 کا ہدف حاصل کر لیا اور سیریز میں 1-2 کی برتری بھی حاصل

کر لی۔محمد رضوان نے 47 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔بابر اعظم کو

عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بابر کی شاندار سنچری

Leave a Reply