بابراعظم ویرات کوہلی کی حکمرانی کیلیے بڑا خطرہ بن گئے

بابراعظم ویرات کوہلی کی حکمرانی کیلیے بڑا خطرہ بن گئے

Spread the love

دبئی(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) بابر اعظم ویرات کوہلی

بابر اعظم ویرات کوہلی کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں حکمرانی کیلیے بڑا

خطرہ بن گئے، پاکستانی کپتان جنوبی افریقہ میں عمدہ کارکردگی سے نمبر ون

بیٹسمین کا اعزاز اپنے نام کرسکتے ہیں، بھارتی قائد سے 20 ریٹنگ پوائنٹس کا

فاصلہ باقی رہ گیا، ٹوئنٹی 20 میں بابر اعظم کی تیسری پوزیشن محفوظ ہے۔

پاکستانی کپتان بابراعظم کا ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پر موجود ویرات

کوہلی سے فاصلہ مزید کم ہوگیا، انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں ناکام رہنے

کی وجہ سے بھارتی قائد کو 11 ریٹنگ پوائنٹس کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

انھوں نے دوسرے ون ڈے میں 66 رنز بنائے تھے، تیسرے میچ میں وہ صرف 7

رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

دوسرے نمبر پر موجود بابراعظم کے اسوقت ریٹنگ پوائنٹس 837 اور وہ کوہلی

سے صرف 20 پوائنٹس کی دوری پر ہیں۔ تیسرے نمبر پر موجود ایک اور بھارتی

بیٹسمین روہت شرما نے بھی انگلینڈ سے سیریز میں ایک ففٹی تک نہ بنانے کی

وجہ سے 11 پوائنٹس کھو دیے، ان کے پوائنٹس کی تعداد اب 825 ہو گئی ہے۔ بابر

اعظم کے پاس ویرات کوہلی کو ٹاپ پوزیشن سے بیدخل کرنے کا نادر موقع موجود

ہے، وہ جنوبی افریقہ کیخلاف سنچورین میں آج بروزجمعہ سے شروع ہونیوالی ون

ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون بیٹسمین بن

سکتے ہیں۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کوہلی 22 اکتوبر 2017ء سے ون ڈے بیٹسمین رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر فائز

ہیں۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کیخلاف نیوزی لینڈ کی دوسرے ٹی 20 میں فتح کے

بعد مختصر فارمیٹ کی رینکنگ میں ہونے والے ردوبدل کے باوجود بابراعظم کی

تیسری پوزیشن محفوظ ہے، اسی سیریز میں عمدہ بولنگ کی وجہ سے ٹم ساﺅدی 2

درجے ترقی پا کر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے، ساتھی بولر مچل سینٹنر کو 3 درجے

تنزلی نے دسویں درجے پر پہنچا دیا، نمبر ون ٹی 20 بولر کا اعزاز جنوبی افریقی

اسپنر تبریز شمسی کے پاس ہے۔

بابر اعظم ویرات کوہلی

Leave a Reply