Ayodhia. Hindu Community attacking at Babary Masque of India jtnonline 68

بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کیلیے ٹرسٹ قائم

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی

تعمیر کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم

نریندر مودی نے ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی نگرانی

کے لیے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ٹرسٹ تشکیل دینے کا اعلان کیا

ہے۔مودی نے لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پررام

مندر کی تعمیر کے سلسلے میں ٹرسٹ کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور کابینہ

رام مندر کی تعمیر کے سلسلے میں ایک جامع پلان بناچکی ہے۔ ٹرسٹ کو شری

رام جنم بھومی تیرتھا کشیرتا کا نام دیا گیا ہے جو مندر کی تعمیر کے معاملے اور

اس سے متعلقہ مسائل پر آزادانہ فیصلے کریگا۔مودی نے بتایا کہ اترپردیش کی

حکومت سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سنی وقف بورڈ کو پانچ ایکڑ زمین

فراہم کرنے پر رضا مند ہے۔

Leave a Reply