Ayodhia. Hindu Community attacking at Babary Masque of India jtnonline

بابری مسجد شہادت کیس، ایل کے ایڈوانی سمیت 32 ملزمان کو بری کردیا گیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بابری مسجد شہادت کیس

لکھنو (جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارتی عدالت نے بابری مسجد شہید کرنے کے مقدمے میں نامزد

تمام 32 ملزمان کو بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لکھنئو کی خصوصی عدالت میں 28 سال سے

جاری مقدمے میں 1992 میں شہید ہونے والی بابری مسجد کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا جس میں بی

جے پی کے مرکزی رہنمائوں ایل کے ایڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی سمیت دیگر

ملزمان کو بری کردیا گیا۔خصوصی عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ مسجد کو کسی

منصوبہ بندی کے تحت شہید نہیں کیا گیا اور نہ ہی مقدمے میں نامزد ملزمان کے خلاف ثبوت فراہم

کئے گئے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایک انٹلیجنس رپورٹ میں پہلے ہی خبردار کردیا گیا تھا کہ 6

دسمبر کو غیر معمولی حالات پیش آسکتے ہیں تاہم اس رپورٹ پر کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔ واضح رہے

کہ بی جے پی کے سرکردہ رہنما لال کرشن ایڈوانی نے راشٹریہ سیوک سنگھ ک ساتھ مل کر 1992

میں بابری مسجد کے خلاف ہندو رائے عامہ کو بھڑکانے کیلئے رتھ یاترا کی تھی۔ اس یاترا کے بعد

ایودھیا میں لاکھوں ہندو انتہا پسند رضاکار(کار سیکو) جمع ہوئے جنھوں نے کہ 6 دسمبر 1992 کو

بابری مسجد کی عمارت کو منہدم کردیا۔ اس واقعے کے بعد ایودھیا کی انتظامیہ نے دو مقدمات درج

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

کیے تھے۔ جس میں سے ایک مقدمہ مسجدہ پر حملہ کرنے اور دوسرا اس کارروائی کی سازش کرنے

والوں کے خلاف درج کیا گیا تاہم بعد ازاں سپریم کورٹ نے انہیں یکجا کردیا۔ مسجد کو منہدم کرنے

کی سازش کے مقدمے میں بی جے پی کی مرکزی رہنما ایل کے ایڈوانی، منوہر جوشی ، اوما

بھارتی، سادھوی رتھمبرا اور وشو ہندو پریشد کے کئی رہنماو?ں کے ساتھ ایودھیا کے کئی ہندو مذہبی

پیشوا ملزمان میں شامل تھے۔ تین دہائیوں تک جاری رہنے والے اس مقدمے میں ابتدائی طور پر 48

افراد کو نامزد کیا گیا تھا جن میں سے 16 کی موت ہوجانے کے بعد 32 ملزمان کے خلاف کارروائی

کی جارہی تھی۔

بابری مسجد شہادت کیس

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply