177

بابری مسجد،فریقین18اکتوبر تک دلائل مکمل کرلیں، بھارتی چیف جسٹس

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجن گگوئی نے

ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر

کرنے سے متعلق کیس میں فریقین 18اکتوبر تک دلائل مکمل کر لیں۔بھارتی میڈیا

کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ بابری مسجد، رام مندر زمینی

تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے جس کی سربراہی چیف جسٹس راجن

گگوئی کر رہے ہیں۔راجن گگوئی کی مدت ملازمت 17نومبر میں ختم ہونے جا

رہی ہے اور ایسی صورت حال میں ان کی جانب سے دی گئی کیس کی ڈیڈ لائن

بہت زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے۔بھارتی چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے

4ہفتوں میں کیس کا فیصلہ سنا دیا تو یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہو گا۔سپریم

کورٹ کے بینچ کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ دیوالی کی چھٹیوں کو مد نظر

رکھتے ہوئے فریقین اپنے دلائل 18اکتوبر تک مکمل کر لیں۔بھارتی عدالت عظمی

کی جانب سے پیشکش کی گئی ہے کہ سماعت کی ڈیڈ لائن یعنی 18 اکتوبر تک اگر

فریقین کسی متفقہ حل پر پہنچ جاتے ہیں تو یہ آپشن بھی قابل استعمال ہے۔

Leave a Reply