کے پی ایل میں بابراعظم کی کمی پورا کرنے کیلئے پہلوان کا انوکھا اندار

کے پی ایل میں بابراعظم کی کمی پورا کرنے کیلئے پہلوان کا انوکھا اندار

Spread the love

مظفرآباد (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) بابراعظم کی کمی

کشمیر پریمئیر لیگ کا میلہ مظفرآباد میں سجا ہوا ہے، پاکستان کے سٹار کھلاڑی

ایکشن میں ہیں، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز کھیل

رہے ہیں لیکن بابراعظم کا ایک چاہنے والا کے پی ایل کے دوران ان کی کمی کو

پورا کرنے کے لیے سٹیڈیم میں موجود ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے امجد

پہلوان پاکستانی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بہت بڑے فین ہیں،

انہوں نے اپنے جسم پر پینٹ کر کے پاکستانی پرچم بنوایا ہوا ہے اور اس پر انہوں

نے بابراعظم لکھا ہوا ہے جبکہ کرکٹ پرستار نے اپنے سر پر منفرد انداز کا ہیٹ

بھی سجایا ہوا ہے جس پر بابراعظم کی تصویر ہے۔

=-،-= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

بابراعظم کی کمی

امجد پہلوان پاکستانی کا کہنا ہے کہ میں مظفر آباد میں آیا تو کے پی ایل کو سپورٹ

کرنے ہوں اور میں نے جسم پر کے پی ایل بھی لکھا ہوا ہے لیکن میں بابراعظم کا

بہت بڑا فین ہوں اور کے پی ایل میں بابراعظم کو مس کر رہا ہوں۔ ان کا کہنا ہے

کہ بابراعظم ہوتے تو اور بھی مزہ آتا لیکن میں نے لوگوں کو احساس دلایا ہے کہ

بابراعظم یہاں موجود ہیں۔ بابراعظم کے دیوانے کے ساتھ شائقین کرکٹ مظفر آباد

سٹیڈیم میں تصاویر بھی بنواتے نظر آتے ہیں۔

=-،-= کے پی ایل پی ایس ایل کے بعد دوسرا بڑا برانڈ بنے گی، ارشد خان

کشمیر پریمیئر لیگ ( کے پی ایل ) کی ٹیم مظفر آباد ٹائیگرز کے مالک ارشد خان

تنولی کا کہنا ہے کہ کے پی ایل کی انتظامیہ فرنچائزز اور دوسرے متعلقہ افراد کی

کوشش ہے کہ کے پی ایل کو کامیاب کیا جائے اور اسے اسی طرح برانڈ بنایا

جائے جس طرح پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) برانڈ ہے، کے پی ایل کی ویور

شپ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ پی ایس ایل کے بعد کے پی ایل

پاکستان کا دوسرا بڑا برانڈ ہو گا۔ ارشد خان تنولی نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ

نے تمام خدشات دور کر دئیے ہیں کہا جا رہا تھا کہ لیگ نہیں ہو گی اور ٹیلی

کاسٹ نہیں کیا جا سکے گا لیکن لیگ بھی ہو رہی ہے اور دنیا بھر میں دیکھی جا

رہی ہے۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

انہوں نے کہا کہ کے پی ایل ٹورازم، کرکٹ کاروبار اور نوجوانوں کیلئے مفید ثابت

ہو رہی ہے، لوگ دور دور سے دیکھنے کیلئے آ رہے ہیں، نوجوانوں کو موقع مل

رہا ہے آگے بھی موقع ملے گا، دنیا ان کا ٹیلنٹ دیکھے گی۔ ارشد خان تنولی نے

کہا کہ لیگ کا پہلا سال ہے مسائل اور رکاوٹوں کا سامنا تو ہو گا، میڈیا میں

ادائیگیوں کے مسائل کا آیا ادائیگیوں کے مسائل ہوئے لیکن امید ہے اب یہ ایشو

نہیں رہے گا۔

بابراعظم کی کمی ، بابراعظم کی کمی ، بابراعظم کی کمی ، بابراعظم کی کمی

Leave a Reply