بابراعظم عمدہ بیٹنگ

بابراعظم کی عمدہ بیٹنگ بھی کراچی کنگز کو شکست سے نہ بچا سکی

Spread the love

بابراعظم عمدہ بیٹنگ

ابوظہبی(جے ٹی این آن لائن نیوز)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میں ملتان سلطانز نے

بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ کراچی کنگز نے

ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔کپتان عماد وسیم نے پہلے ہی اوور میں ٹیم کو کامیابی دلاتے

ہوئے رحمٰن اللہ گرباز کو چلتا کردیا۔اس کے بعد کپتان محمد رضوان کا ساتھ دینے صہیب مقصود آئے

اور دونوں نے مل کر اسکور کو 40 تک پہنچایا لیکن اس مرحلے پر صہیب کی 14 گیندوں پر 31

رنز کی دھواں دھار اننگز اختتام کو پہنچی .اگلے بلے باز رلی رؤسو نے بھی رضوان کا بھرپور ساتھ

نبھایا اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 68 رنز جوڑے جس میں رلی رؤسو کا اسکور 44 رنز رہا۔

108 کے مجموعی پر کراچی نے تیسری کامیابی اس وقت حاصل کی جب تھسارا پریرا نےرلی رؤسو

کی قیمتی وکٹ حاصل کر لی۔اسی اوور میں کپتان رضوان پویلین واپسی پر مجبور ہو گئے۔ شیمرون

ہٹمائر کی اننگز بھی 7 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔پانچ وکٹیں گرنے کے بعد خوشدل کا ساتھ دینے

سہیل تنویر آئے اور دونوں نے اختتامی اوورز میں ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو معقول

مجموعے تک رسائی دلا دی۔دونوں کھلاڑیوں نے 48 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت ملتان

سلطانز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔کراچی

کنگز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو شرجیل خان صرف 4 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو کر پویلین

لوٹ گئے۔ مارٹن گپٹل پوری اننگز کے دوران جدوجہد کرتے نظر آئے اور 16 گیندوں پر 11 رن

بنانے کے بعد عمران طاہر کی وکٹ بن گئے۔نجیب اللہ زدران نے ایک چھکا لگا کر خطرناک عزائم

ظاہر کیے لیکن وہ بھی وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں عمران کی گیند پر آؤٹ قرار پائے۔

اس موقع پر کراچی کنگز نے 11.3 اوورز میں تین وکٹیں گنوا کر 77 رنز درکار تھے اور انہیں فتح

کے لیے 51 گیندوں پر مزید 100 رنز درکار تھے، ایسے میں بابر اعظم کا ساتھ دینے چیڈوک والٹن

آئے۔دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ شروع کی اور 10 رنز سے زائد کی اوسط سے

بیٹنگ کرتے ہوئے سلطانز کے تمام باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کیا۔اس شراکت کا خاتمہ اس

وقت ہوا جب والٹن 23 گیندوں پر 35 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے، انہوں نے بابر کے ہمراہ

77 رنز کی شراکت قائم کی۔والٹن کے آوٹ ہوتے ساتھ ہی کراچی کنگز کی جیت کی امید بھی دم توڑ

گئی اور ملتان سلطانز نے میچ میں 12 رنز سے فتح حاصل کر لی۔

بابراعظم عمدہ بیٹنگ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply