بابراعظم جنوبی افریقہ کو گھر ہی میں چیت والے پہلے ایشیائی کپتان بن گئے

بابراعظم جنوبی افریقہ کو گھر ہی میں ہرانے والے پہلے ایشیائی کپتان

Spread the love

سنچورین(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) بابراعظم ایشیائی کپتان

بابراعظم جنوبی افریقہ کیخلاف اسی کے میدانوں میں ایک ہی دورے کے دوران

ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے والے پہلے ایشیائی کپتان بن گئے۔ تفصیلات

کے مطابق چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے

کے بعد تین وکٹوں سے شکست دی اور اس جیت کیساتھ پاکستان نے 4 میچوں پر

مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز بھی 1-3 سے جیت لی۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسری ہی گیند پر محمد رضوان بغیر کوئی رن

بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم اس کے بعد فخر زمان اور بابراعظم نے 91 رنز کی

شاندار شراکت قائم کی اور پاکستان کی جیت راہ ہموار کردی، فخر زمان 34

گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد

پویلین لوٹے۔ بابر بھی 23 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔ اس

موقع پر پاکستان کو 10 اوورز میں فتح کیلئے 47 رنز درکار تھے اور ایسا

محسوس ہوتا تھا کہ گرین شرین شرٹس باآسانی فتح حاصل کر لیں لیکن مڈل آردر

بلے بازوں کے غیرذمہ دارانہ کھیل نے آسان فتح کومشکل بنا دیا۔ حفیظ 10،

حیدرعلی 3، آصف علی 5 اور فہیم 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کو

آخری 10 گیندوں پر فتح کیلئے 16رنز درکار تھے لیکن محمد نواز نے اختتامی

لمحات میں دو چھکے لگا کر پاکستان کو ایک گیند قبل ہی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اس سے قبل سنچورین میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری ٹی 20 میچ میں

پاکستان نے ٹاس جیت کر ایک مرتبہ پھر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ مقررہ اوورز میں جیت کیلئے پاکستان کو 147 رنز کا ہدف دیا-

جنوبی افریقہ کی جانب سے وینڈرسن کامیاب بلے باز رہے انہوں نے 36 گیندوں

پر 52 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے 3، 3،

حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 1،1 وکٹ حاصل

کی۔ اس کامیابی کیساتھ ہی بابراعظم وہ پہلے ایشیائی کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے

ایک ہی دورے کے دوران جنوبی افریقہ کو اس کے ہوم گراﺅنڈ پر ون ڈے اور ٹی

ٹونٹی سیریز میں شکست دی۔

بابراعظم ایشیائی کپتان

Leave a Reply