بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ پر یادگاری سکہ جاری
کراچی(سٹاف رپورٹر ) سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ
پر 550روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا گیا، گورنرسٹیٹ بینک رضا باقراور
سکھ رہنما رمیش نے سکے کی رونمائی کی ۔تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف
پاکستان میں بابا گرونانک کی 550سالگرہ پر یاد گاری سکے کی افتتاحی تقریب
منعقد ہوئی ، جس میں گورنرسٹیٹ بینک رضا باقراور سکھ رہنما رمیش نے یاد
گاری سکے کی رونمائی کی۔