بابائے قوم کا143واں جنم دن بھرپور جذبے سے منایا گیا،ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 143 واں جنم دن بھرپور جذبے سے منانے کا اہتمام کیا گیا۔بانی پاکستان کے جنم دن کے موقع پر جہاں ملک بھر میں عام تعطیل رہی وہیں تعلیمی اداروں سمیت دیگر اداروں میں ان کی سالگرہ کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیاکراچی سے اسلام آباد، پشاور سے کوئٹہ اور لاہور سے مظفرآباد تک تمام لوگ قائد اعظم کا جنم دن مناتے نظر آئے، جبکہ انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد ہونے والی تقریبات میں بھی لوگوں نے شرکت کی۔جہاں بابائے قوم کو پروگرامات کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا گیا، وہیں سوشل میڈیا پر بھی عوام اور اہم شخصیات نے بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔وزیر اعظم نے اپنے پیغام میںکہا کہ بابائے قوم نے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ملک کے لیے اس وقت جدوجہد شروع کی، جب انہیں احساس ہوا کہ ہندو اکثریت ان کے حقوق کا خیال نہیں کرے گی۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان قائد اعظم کے پاکستان جیسا ہے، جس میں ان کی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے علوی ہسپتال کی ایک ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے بھی بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں جنم دن پر مبارک باد پیش کی۔پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے بانی پاکستان کو جنم دن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی جدوجہد کی تعریف کی اور کہا کہ قائد اعظم نے محنت کرکے قوم اور ملک کی تعمیر کی۔پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل کے نام سے بنے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ان کے علاوہ ڈاکٹرعامر لیاقت حسین اور انکی اہلیہ سیدہ طوبیٰ،کرکٹر فواد عالم،اداکار ان حمزہ علی عباسی،فیصل قریشی اور اداکارہ آمنہ شیخ نے بھی بابائے قوم کوان کے جنم دن پر اپنے اپنے ٹوئٹس میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) نے بابائے قوم کے جنم دن کے حوالے سے خصوصی نغمہ جاری کیا، جس میں ان کی خدمات کو سراہا گیا۔پی آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے نغمے میں بانی پاکستان کی جانب سے قوم اور ملک کی خدمات کو بھی دکھایا گیا۔پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے بھی بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے اقوال پر مبنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply