بائیڈن کے پیوٹن کو قاتل قراردینے پر امریکہ، روس تعلقات میں بھونچال

بائیڈن کے پیوٹن کو قاتل قراردینے پر امریکہ، روس تعلقات میں بھونچال

Spread the love

واشنگٹن، ماسکو( جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) بائیڈن پیوٹن امریکہ روس

امریکی صدرجوبائیڈن نے ” اے بی سی نیوز “ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال

کا جواب دیتے ہوئے روسی منحرف نوانی والکوف کو انتظامیہ کی طرف سے زہر

دینے کے الزام کا ذکرکرتے ہوئے ہچکچاہٹ کیساتھ صدر پیوٹن کو ” قاتل ” قرار

دے دیا۔ اس ایک مختصر تبصرے نے امریکہ اور روس کے تعلقات میں بھونچال

کی سی کیفیت پیدا کر دی۔ اس کے علاوہ صدر بائیڈن نے دھمکی آمیز لہجے میں

صدر پیوٹن کومخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا امریکی انٹیلی جنس نے گزشتہ

صدرا تی انتخابات میں روسی مداخلت کے جو شواہد پیش کئے ہیں اسے اس کی

قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

=–= واشنگٹن میں متعین روسی سفیر ماسکو طلب

سی این این کی اطلاع کے مطابق کریملین نے اس پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے

واشنگٹن میں روسی سفیر اناٹولی اینٹونوف کومشورے کے لئے واپس طلب کر لیا

ہے، سی این این رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صدر پیوٹن نے صدربائیڈن کے

تبصر ے کو بہت برا قرار دیا ہے، مبصرین کے مطابق یقیناً دونوں ممالک کے

تعلقات میں وقتی طور پر ایک بحران پیدا ہوا ہے لیکن اس کے دائمی اثرات مرتب

نہیں ہوں گے۔ دونوں ممالک اپنے اختلافات کے باوجود تعلقات کوتا دیر خراب

کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

=–= پوٹن ہمارے صدر ہیں ان کی ذات پر حملہ روس پر حملہ ہے، کریملین
—————————————————————————————–

روسی صدر کے مقرب خاص اور ڈوما کے چیئرمین ویاچیسلیو ویلوڈن نے ٹیلی

گرام نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر امریکی صدر کے تبصرے پر ردعمل ظاہر

کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہسٹریائی کیفیت جواب نہ بن پڑنے کا نتیجہ ہے۔ پوٹن ہمارے

صدر ہیں اور ان کی ذات پر کیا جانے والا کوئی بھی حملہ ہمارے ملک پر حملہ

تصور کیا جائے گا۔

بائیڈن پیوٹن امریکہ روس

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

Leave a Reply