بائیو میٹرک نہ کروانے والے اکائونٹس کی عارضی بندش شروع

Spread the love

لاہور(کامرس رپورٹر) بائیو میٹرک نہ کروانے والے اکائونٹس کو بینکوں نے

عارضی طور پر بند کرنا شروع کر دیا جبکہ سٹیٹ بینک کی جانب سے بائیو

میٹرک کروانے کی آخری تاریخ 30جون مقرر ہے تاہم شہر کے بیشتر بینکوں نے

سٹیٹ بینک کی مقرر کردہ تاریخ سے قبل ہی بائیو میٹرک نہ کروانے والے

اکائونٹس کو عارضی طور پر بلاک کرنا شروع کر دیاہے ،بینک انتظامیہ کا کہنا

ہے شہری جلد اپنے اکائونٹس کی بائیو میٹرک کروا لیں تاکہ کسی بھی پریشانی

سے بچا جا سکے،دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے ابھی 30جون میں کچھ روز

باقی ہیں اور اس سے قبل بغیر اطلاع بینکوں کا اکائونٹس کو عارضی طور پر بند

کرنا غلط ہے ، اگر اکائونٹ عارضی بند کرنے ہی ہیں تو سب سے پہلے کھاتہ

داروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے تاکہ کھاتہ دار پریشانی سے بچ

سکیں۔

Leave a Reply