Election Commission of Pakistan

الیکشن کمیشن نے بائیو میٹرک مشین پرعدم اطمینان کا اظہارکردیا

Spread the love

بائیو میٹرک مشین پر

اسلام آباد(جےٹی این آن لائن نیوز) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سے متعلق

وفاقی و صوبائی حکومتوں کے رویے پر جوڈیشل آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ

کے مطابق الیکشن کمیشن ملک میں بلدیاتی و کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات پر وفاقی و صوبائی حکومتوں

کے رویے سے شدید نالاں ہے اور اس نے جوڈیشل آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن

ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے حوالے سے وفاقی حکومت کا رویہ انتہائی نامناسب ہے،

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے فنڈز کے لیے پہلی بار الیکشن کمیشن کو ای سی سی کی راہ دکھائی گئی،

الیکشن کمیشن کو کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے فنڈز کے لیے صدر مملکت اور وزیراعظم آفس سے

رجوع کرنا پڑا۔الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی حکومتیں بھی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے

جمہوری عمل میں رخنہ اندازی کی کوشش کررہی ہیں اور مختلف حیلے بہانوں سے کام لے رہی ہیں،

وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات سے متعلق واضح اور دو ٹوک حکمت عملی اختیار کرے،وفاقی

حکومت کو ایسی قانون سازی کرے جس سے صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار نہ

ملے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے حکومت کی تیار کردہ ووٹنگ مشین (ای وی ایم )پر عدم

اطمینان کا اظہار کر دیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی تیار کردہ ای وی ایم الیکشن کمیشن کے معیار پر

پورا نہ اتری، اجلاس میں وزارت سائنس ٹیکنالوجی حکام الیکشن کمیشن کو مطمئن کرنے میں ناکام

رہے، الیکشن کمیشن کے اعتراضات دور کرنے کیلئے وزارت سائنس ٹیکنالوجی نے وقت مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم ٹیکنالوجی کے سافٹ وئیر، کوالٹی، سکیورٹی اور مینوفیکچرنگ پر

سوالات اٹھائے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس ٹیکنالوجی سے ای وی ایم کی

ٹیسٹنگ، ڈیزائن، ٹیکنیکل، فنگشنز کی تفصیلات مانگ لیں۔ الیکشن کمیشن کو خدشہ ہے کہ الیکٹرانک

ووٹنگ مشین کی موجودہ صورت میں ووٹ کی رزداری برقرار نہیں رہے گی، ای وی ایم کا ڈیٹا کہاں

سٹور ہوگا۔ وزارت سائنس حکام الیکشن کمیشن کے سوالات اور خدشات کا تسلی بخش جواب نہ دے

سکے۔ وزارت سائنس ٹیکنالوجی اجاگر کی گئی غلطیاں دور کر کے دوبارہ الیکشن کمیشن کو ڈیمو

دیگی۔

بائیو میٹرک مشین پر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply