بائیومیٹرک آلات قبضہ

افغانستان،طالبان کا امریکی فوج کے بائیومیٹرک آلات پرقبضہ

Spread the love

بائیومیٹرک آلات قبضہ

کابل /واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) افغانستان میں طالبان نے امریکی فوج کے زیراستعمال

رہنے والے بائیومیٹرک آلات اپنے قبضے میں لے لیے ۔امریکی فوج کے سابق اور موجودہ عہدے

داروں نے کہاہے کہ ان آلات کو افغانستان میں مغرب کے اتحادیوں کی شناخت کے لیے استعمال میں

لایا جاسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان نے گذشتہ ہفتے کے دوران میں کابل پراپنی چڑھائی

کے بعد ہاتھ سے استعمال ہونے والے شناختی سراغ رسانی کے آلات ضبط کرلیے ہیں۔یہ آلات ایچ آئی

آئی ڈی ای کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔جائنٹ اسپیشل آپریشنز کمان کے ایک عہدہ دار اور تین

سابق فوجیوں نے بتایا کہ ایچ آئی آئی ڈی ای کو لاسلکی، پورٹیبل بائیو میٹرک کولیکشن اور شناختی

پلیٹ فارم کے طورپر تیار کیا گیا تھا۔اس سے آنکھ کی پتلی،انگلیوں کے نشان، تصاویر اور

بائیوگرافیکل ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے،اس سے ایک شخصی پورٹ فولیوتخلیق ہوتا ہیاور اس کوڈیجیٹل

ڈوزیئر کے طور پر درآمد کیا جاسکتا ہے۔طالبان نے رواں ہفتے کے اوائل میں امریکی افواج کے

ملک سے انخلا کے بعد دارالحکومت کابل سمیت افغانستان کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

طالبان نے اپنے تشخص کی بحالی کی کوشش میں تبدیلی کے بڑے وعدے اور دعوے کیے ہیں۔انھوں

نے سابق حکومت اور غیرملکی افواج کے ساتھ کام کرنے والے افغان مترجموں یا ٹھیکے داروں کے

لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ سرکاری ملازمین اور فوجیوں کے خلاف انتقامی

کارروائی نہیں کی جائے گی اورخواتین کے حقوق کا احترام کیا جائے گا۔تاہم مقامی صحافیوں اور

کارکنوں کا کہنا تھا کہ برسرزمین اصل صورت حال بالکل مختلف ہے اور طالبان کی جانب سے

گھروں کی تلاشی اور گرفتاریوں کی اطلاعات منظرعام پرآرہی ہیں۔

بائیومیٹرک آلات قبضہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply