”اے راہ حق کے شہیدو،وفا کی تصویرو” گانے والی نسیم بیگم کاآج 83 واں یوم پیدائش

Spread the love

جہانیاں(جے ٹی این آن لائن)’’ اے راہ حق کے شہیدو،وفا کی تصویرو ،تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں‘‘جیسا دل و دماغ پر اثرانداز ہونے والا کلام گانے والی نامور گلورکارہ نسیم بیگم کا83واں یوم پیدائش آج اتوار کو منایا جارہا ہے ۔

نسیم بیگم 24فروری 1936ء میں امر تسرمیں پیدا ہوئیں۔ انہوںنے موسیقی کا فن کلاسیکل گلوکارہ مختار بیگم سے سیکھا اور 1958ء میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔

ان کا پہلا گانا فلم بے گناہ کیلئے ریکارڈکیا گیا جس کے بول ..ٕٕنینوں میں جل بھر آئے تھے۔ نسیم بیگم کو ملکہ ترنم نور جہاں کا نعم البدل بھی تصور کیا جاتا تھا انہوں نے بہت سے ،لی نغمے بھی گائے

جن میں’’ اے راہ حق کے شہیدو ،وفا کی تصویرو ،تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں‘‘ بے پناہ مقبول ہوا ۔ نسیم بیگم نے 1960ء سے 1964ء تک بہترین خاتون گلوکارہ کے طور پر 4نگار ایوارڈز جیتے۔

انہوںنے 1962ء میں فلم اولاد کا گانا نام لے لے کے تیراہم تو جیئے جائیں گے گا یا جو زبان زد عام ہوا۔ انہوں نے ماسٹر عنایت حسین کی موسیقی میں بھی بہت سے گانے گائے۔

بادلوں میں چھپ رہا ہے چاند کیوں، ایک تیرا سہارا، پھر تیری کہانی یاد آئی گا کر بھی نسیم بیگم نے خوب دھوم مچائی۔ نسیم بیگم 1964ء میں اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچی جب انہوںنے فلم حویلی کیلئے گانا میرا بچھڑا بلم گھر آگیا گایا۔

سدا بہار اور دل و دماغ میں ہمیشہ کیلئے نقش ہو جانے والے سینکڑوں خوبصورت نغمے گانے والی یہ دلفریب آواز29ستمبر 1971ء کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خا موش ہو گئی۔

Leave a Reply