63

اے بی ڈی ویلیئرز کی اگست سے انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی یقینی

Spread the love

پورٹ ایلزبتھ (سپورٹس رپورٹر) پروٹیز کپتان فاف ڈو پلیسی نے مئی 2018ء میں

ریٹائر ہونے والے سابق جنوبی افریقی بلے بازاے بی ڈی ویلیئرز کی ٹی ٹونٹی ٹیم

میں واپسی کی خواہش اکتوبر میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے بھی قبل کردی۔

35 سالہ ڈو پلیسی نے رد عمل میں خواہش ظاہر کی ہے کہ ڈی ویلیئرز ٹی ٹونٹی

ورلڈ کپ سے قبل ہی ریٹائرمنٹ واپس لیں اور ٹیم کے ساتھ کم سے کم ایک انٹر

نیشنل کرکٹ سیریز کھیل کر اپنے آپ کو ایڈجسٹ کرلیں۔یاد رہے کہاے بی

ڈویلیئرز نے رواں سال ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں واپسی کا عندیہ دیا تھا۔

35سالہ بلے باز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹیم میں واپسی کے خواب کو حقیقت

میں تبدیل کرنے کے لئے بہت کچھ چل رہا ہے،پروٹیز ٹیم کی نئی انتظامیہ جن میں

ڈائریکٹر گریم سمتھ، کوچ مارک باؤچر اور کپتان فاف ڈو پلسی سے رابطے میں

ہوں اور ہم سب مل کر اس پر کام کر رہے ہیں۔

Leave a Reply