اے این پی کا کے پی کے میں ضم اضلاع کے دوروں کا شیڈول جاری

اے این پی کا کے پی کے میں ضم اضلاع کے دوروں کا شیڈول جاری

Spread the love

پشاور(بیوروچیف،عمران رشید) اے این پی شیڈول

Journalist Imran Rasheed

عوامی نیشنل پارٹی کی خیبر پختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع کے لئے تشکیل کردہ

کمیٹی نے دوروں کا شیڈول جاری کر دیا۔ ضم اضلاع کے صدور اور جنرل

سیکرٹریز کا مشترکہ اجلاس باچا خان مرکز پشاور میں صوبائی جنرل سیکرٹری

سردار حسین بابک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضم اضلاع کے لئے

دوروں کے بارے میں تفصیلی بحث ہوئی اور ضلعی تنظیموں کے اتفاق رائے سے

شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی۔

=-،-= یہ بھی پڑھیں، ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان کو ری فنڈنگ احسن اقدام، شیر باز بلور

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضم اضلاع کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کمیٹی کے

اراکین 16 اگست کو صبح 9 بجے یکہ غنڈ مہمند جبکہ سہ پہر 01:30 بجے باجوڑ

میں تنظیمی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 18 اگست کو سہ پہر 01:30 بجے پی

کے 100 باجوڑ میں تنظیمی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 20 اگست کو سہ پہر

01:30 خیبر باڑہ جبکہ 23 اگست کی سہ پہر 01:30 باجوڑ پی کے 102 میں

تنظیمی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کمیٹی اراکین 26 اگست کو سہ پہر 01:30

بجے خیبر لنڈی کوتل میں تنظیمی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسی طرح کمیٹی

اراکین 30 اگست کو لوئر کرم جبکہ یکم ستمبر کو خار باجوڑ میں تنظیمی اجلاس

میں شرکت کریں گے۔ 6 ستمبر کو سہ پہر 01:30 کو میر علی جبکہ شام 5 بجے

میران شاہ کا تنظیمی اجلاس ہو گا۔ کمیٹی اراکین 7 ستمبر کو صبح 10 بجے

رزمک جبکہ دوپہر 2 بجے مکین شکئی میں تنظیمی اجلاس میں شرکت کرینگے۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

کمیٹی اراکین دورے کے پہلے مرحلے کے آخری مرحلے میں 8 ستمبر کو صبح

8 بجے وانا جنوبی وزیرستان میں تنظیمی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع

پر سردار حسین بابک نے کہا کہ دوروں کا مقصد صوبائی صدر کی ہدایات کی

روشنی میں ضم اضلاع میں تنظیموں کو فعال کر کے باچا خان کے امن کا فلسفہ

گھر گھر پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا پچھلے چالیس سال سے پورے خیبر پختونخوا

اور بالخصوص ضم اضلاع کے پختونوں کا اقتصاد تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ ان کے

گھر بار اور مارکیٹیں تباہ ہو گئی ہیں۔ پختون خطہ مزید جنگ کا متحمل نہیں ہو

سکتا۔ موجودہ حالات میں تمام پختونوں کو بیدار رہنا ہو گا اور سرخ جھنڈے تلے

اپنے حقوق اور خطے میں امن کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنی ہو گی۔

اے این پی شیڈول ، اے این پی شیڈول ، اے این پی شیڈول ، اے این پی شیڈول

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply