ای کامرس کمپنی نے اداکارہ سوناکشی کو ”ماموں” بنا دیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ای کامرس کمپنیوں کی جانب سے صارفین کے ساتھ دھوکا دہی اور غلط سامان کی ترسیل معمول کی بات ہے لیکن جب سوناکشی سنہا جیسے فلمی ستارے کو دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ہیڈ فون کے بجائے پانی کی لائنوں میں استعمال ہونے والا والو تھمادے تو پھر عام لوگ کیا چیز ہیں۔دنیا بھر میں موجود لاکھوں لوگوں کی طرح بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا بھی ای کامرس کمپنی کے ہاتھوں ماموں بن گئیں، سوناکشی نے اپنے ساتھ ہونے والی دھوکا دہی کی کہانی اور تصویر ٹوئٹر پر شیئر بھی کرڈالی۔سوناکشی نے اپنی پہلی ٹوئٹ میں ہیڈ فون بنانے والی بین الاقوامی کمپنی کے ڈبے میں نفاست سے رکھے پانی کی لائن میں لگنے والے والو کی تصویر شیئر کی ہے، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ کیا کوئی شخص غیر معیاری لوہے کو 18 ہزار روپے میں خریدنا چاہتا ہے ؟

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply