ای۔سگریٹ کا بڑھتا رجحان صحت کے مسائل میں اضافے کا باعث، ماہرین

ای۔سگریٹ کا بڑھتا رجحان صحت کے مسائل میں اضافے کا باعث، ماہرین

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن ہیلتھ نیوز) ای۔سگریٹ بڑھتا رجحان، ای۔سگریٹ بڑھتا رجحان

صحت کے حوالے سے درپیش خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں ای۔

سگریٹ کا استعمال روکنے کیلئے اقدامات کی ناگزیرہیں۔ ماہرین نے ان خیالات کا

اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی ( ایس ڈی پی آئی ) کے زیراہتمام منعقدہ

ویبنار” پاکستان میں ای۔ سگریٹ کا استعمال، حقائق اور مفرضے” کے دوران اپنی

آراء پیش کرتے ہوئے کیا۔

=–= صحت سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

آغا خان یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جاوید احمد نے بتایا تیس سے

زیادہ ممالک میں پہلے ہی ای۔ سگریٹ کے استعمال پر پابندی عائد کی جا چکی

ہے۔ نیکو ٹین کا استعمال دماغی نشوونما پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور

خصوصاً نوجوانوں کیلئے اسکا استعمال انتہائی نقصان دہ ہے۔ ای۔ سگریٹ کے

اشتہارات اور عوامی مقامات پر اس کے استعمال پر پابندی ہونی چاہئے تاکہ اس

کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ یونین پاکستان کے نمائندہ خرم ہاشمی

نے کہا ان کی تنظیم ای۔ سگریٹ کے مضر اثرات سے متعلق عوامی شعور کی

بیداری کے لیے کام کر رہی ہے۔ ماہرین نے اس نوعیت کی مصنوعات کو انتہائی

نقصان دہ قرار دیا ہے۔ اس رجحان کو روکنے اور راست اقدامات کیلئے نئی قانون

سازی کی ضرورت ہے تاکہ صحت و ماحول کو محفوظ بنایا جا سکے۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ایس ڈی پی آئی کے محمد وسیم جنجوعہ کا کہنا تھا پاکستان میں ای۔ سگریٹس کی

کھلے عام فروخت جاری ہے۔ اسی طرح دنیا بھر میں اس کی تشہیر پر اربوں ڈالر

خرچ کیے جا رہے ہیں جس کا تدارک ضروری ہے۔ سوشل پالیسی سینٹر کے محمد

صابر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ای۔ سگریٹ کو روایتی سگریٹ کی طرح

ٹیکسوں کے دائرے میں لایا جائے اور پاکستان میں اسکے استعمال کی شرح معلوم

کرنے کے لیے سروے کیا جائے۔ ایس ڈی پی آئی کے سید واصف نقوی نے کہا کہ

ہم اگلی نسل کو تمباکو کی مصنوعات کی جانب راغب کر رہے ہیں جو ایک افسوس

ناک امر ہے۔ ای۔سگریٹ صحت کے مسائل کا باعث ہی نہیں بلکہ اس کے استعمال

سے قومی خزانے کو محصولات کی مد میں بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

ای۔سگریٹ بڑھتا رجحان ، ای۔سگریٹ بڑھتا رجحان

Leave a Reply