41

ایک ہزار سی سی کاروں کی پیداوار اور فروخت میں کمی

Spread the love

اسلام آباد (اکنامک رپورٹر) ملک میں ایک ہزار سی سی کاروں کی پیداوار اور فروخت میں جاری

مالی سال کے دوران گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل

پاکستان آٹوموٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2019ء سے لے کر

فروری2020ء تک کے عرصہ میں ملک میں ایک ہزار سی سی کاروں کے16163 یونٹس کی پیداوار

اور15657 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ۔ یہ شرح گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ

میں 120.65فیصد کم ہے۔ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں ایک ہزار سی سی کے

33769 یونٹس کی پیداوار جبکہ 36385 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔فروری کے مہینہ

میں ملک میں ایک ہزار سی سی کے 1158 یونٹس کی پیداوار اور2234 یونٹس کی فروخت ریکارڈ

کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی8 ماہ میں سوزوکی کلٹس کے 9222 یونٹس

کی پیداوار اور9845 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ مالی سال کے اسی مدت میں کلٹس

کے16097یونٹس کی پیداوار اور14785 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی عرصہ میں

سوزوکی ویگن آر کے6941 یونٹس کی پیداوار اور5812 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ

مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں ویگن آر کے 23672 یونٹس کی پیداوار اور21600 یونٹس

کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply