ایک چوتھائی پاکستانی حکومت کے حامی

Spread the love

مقبول،عوام دوست حکومت کی پالیسیوں کی بدولت ایک چوتھائی پاکستانیوں کا کہنا ہے ڈیم کی تعمیر کا اقدام ایک انتہائی قابل تعریف عمل ہے جو ابھی تک پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے لیا گیا ہے۔سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے یہ سوال پوچھا گیا تھا آپ کے خیال میں موجودہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اب تک کونسے بہترین اقدامات کیے؟ جواب میں 25 فیصد جوابد ہندگا ن کے مطابق حکومت کا ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ،24 فیصد کے مطابق حکومت کا انسداد تجاوزارت آپریشن کا فیصلہ،16 فیصد کے مطابق کرپشن کےخلاف کاروائی کا فیصلہ،7 فیصد کے مطابق پولیس اصلاحات کا فیصلہ،7 فیصد کے مطابق شیلٹر ہوم پراجیکٹ ،2 کے مطابق پچاس لاکھ گھر،ہاﺅسنگ منصوبے کا فیصلہ جبکہ 10 فیصد کے مطابق حکومت نے کوئی بھی بہترین اقدامات نہیں کیے تاہم 9 فیصد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔گیلانی ریسرچ فاﺅنڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ اور گیلانی پاکستان کی مدد سے کیا گیا یہ سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی و شہری آبادی کے 1141 مرد و خواتین سے 22 دسمبر تا 29 دسمبر 2018ءمیں منعقد ہوا غلطی کے امکان کا تخمینہ شماریاتی طور پر 95 فیصد اعتماد کےساتھ تقریباً دو سے تین فیصد لگایا گیا ہے۔

Leave a Reply