کورونا کے پھیلا ئومیں تیزی ، ایئرپورٹس پرایک سے زائد وزیٹر کے آنے پر پابندی

Spread the love

ایک سے زائد وزیٹر

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) کورونا وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کیلئے علامہ اقبال انٹرنیشنل

ایئرپورٹ پر ایک سے زائد وزیٹر کے آنے پر پابندی برقرار رہے گی۔سول ایوی ایشن نے علامہ اقبال

انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر ایک سے زائد

وزیٹر پر پابندی برقرار رکھی۔اس حوالے سے سینئرایڈیشنل ڈائریکٹر نے مراسلہ جاری کیا ہے ، جس

میں کہا ہے کہ کہ خلاف ورزی پردفعہ144کے تحت کارروائی ہوگی ، لاہور ائیر پورٹ کا عملہ ایس

اوپیز اور سماجی فاصلے پر پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔سی ایاے نے ایس

اوپیزپرعملدرآمدکرانے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے ، سینئرایڈیشنل ڈائریکٹراختر کا کہنا

ہے کہ بیرون ممالک سےآئیمسافروں سیدوررہاجائے۔یاد رہے سول ایوی ایشن نے این سی اوسی

ہدایات کی روشنی میں ایئرپورٹس حکام کو مراسلہ جاری کیا تھا ، جس میں ائیرپورٹ اسٹاف کوایس

اوپیزپرسختی سیعملدرآمد کی ہدایات کی گئیں۔ایئرپورٹ منیجراخترمرزا کا کہنا تھا کہ کوروناکی

تیسری لہرخطرناک صورتحال اختیارکرگئی ہے، مراسلیمیں سماجی فاصلے،ہجوم اورمیل جول سے

اجتناب کاکہاگیا ہے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ ایایس ایف،سی ایایایک مسافرکیساتھ ایک وزیٹرکی

پابندی یقینی بنائیں۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply