147

ایک سال کے دوران 80 ٹرین حادثات ،درجنوں افراد جاں بحق،سینکڑوں زخمی ہوئے

اسلام آباد،لاہور(جتن آن لائن خصوصی رپورٹ)پاکستان ریلوے میں حادثات معمول

بنتے جا رہے ہیں،جولائی 2018ء سے جولائی 2019ء تک چھوٹے بڑے 80 کے

قریب ٹرین حادثے ہو چکے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے

اگست 2018 سے وزیر ریلوے کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک 80 ٹرین

حادثات و واقعات میں درجنوں افراد جاں بحق اور سینکڑوںزخمی ہوچکے ہیں ،

محکمہ ریلوے کوکروڑوں روپے کا مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ،ریلوے ریکارڈ

کے مطابق جولائی 2018ء سے جولائی 2019ء تک چھوٹے بڑے 80 کے قریب

ٹرین حادثے ہو چکے ہیں۔سب سے زیادہ جون میں 20 حادثات ہوئے جس میں

انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ محکمہ ریلوے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان

برداشت کرنا پڑا، یکم جون کو لاہور یارڈ میں ریلیف ٹرین ڈی ریل ہوگئی۔ 3 جون

کو عید سپیشل ٹرین لالہ موسی سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی۔5 جون کو

فیصل آباد اسٹیشن کے قریب شاہ حسین ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 5 جون

کو ہی کراچی ڈویڑن میں کینٹر ٹرین کو حادثہ پیش آیا اور تھل ایکسپریس کی 5

بوگیاں کندھ کوٹ کے قریب پٹڑی سے اترگئیں۔ 20 جون کو حیدرآباد سٹیشن کے

قریب جناح ایکسپریس مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ٹرین

ڈرائیور اور اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔18 جون کو ملتان ڈویڑن میں

ہڑپہ سٹیشن کے قریب جناح ایکسپریس ٹرین کی ڈائننگ کار کو آگ لگ گئی، 22

جون کو لاہور ریلوے سٹیشن کے یارڈ میں کراچی جانے والی تیزگام کی بوگیاں

پٹری سے اترگئیں۔11 جولائی 2019 کو صادق آباد کے قریب راولپنڈی سے کوئٹہ

جانے والی ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم 11

افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے اور مسافر ٹرین کا انجن اور

کئی بوگیاں تباہ ہوگئیں۔گزشتہ ایک سال کے دوران 80 ٹرین حادثا ت ریکارڈ ہوئے

ہیں۔

Leave a Reply