سیاحوں کو ایک دن کی شادی، ہنی مون کا پیکیج دینے والا انوکھا ملک

سیاحوں کو ایک دن کی شادی، ہنی مون کا پیکیج دینے والا انوکھا ملک

Spread the love

ایمسٹر ڈیم ( جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) ایک دن کی شادی

کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ کسی ملک میں سیاحوں کو مقامی افراد سے صرف

ایک دن کی شادی اور ” ہنی مون ” کی اجازت دی جائے؟ اگر نہیں تو ایسا نیدرلینڈ

کے شہر ایمسٹرڈیم میں ہونے والا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب ایمسٹرڈیم گھومنے

والے سیاح کسی مقامی فرد سے ایک دن کیلئے شادی کرسکیں گے اور ” شریک

حیات ” کے ساتھ ڈیٹ پر جا کر اس شہر کی سیر کرسکیں گے۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ و عجیب خبریں =–= پڑھیں =–=

تفصیلات کے مطابق اس انوکھے اقدام کا مقصد بہت زیادہ سیاحوں کی آمد سے

مرتب ہونے والے منفی اثرات کا مقابلہ کرنا ہے۔ اس وقت سالانہ اس شہر میں ایک

کروڑ 90 لاکھ سیاح آ رہے ہیں اور یہ تعداد ایک دہائی میں تین کروڑ کے قریب

پہنچنے کا امکان ہے جبکہ یہاں کے رہائشیوں کی تعداد 10 لاکھ ہے، جو سیاحت

کے فروغ سے زیادہ خوش نہیں۔ اس مقصد کے لیے ان ٹورسٹ ایمسٹرڈیم نامی

تحریک شروع کی گئی تاکہ سیاحوں کی بڑھتی تعداد کو شہر میں مثبت چیزوں کے

لیے استعمال کیا جا سکے۔ اس تحریک کے مختلف اقدامات میں سے ایک ”

ایمسٹرڈیم کے کسی رہائشی سے شادی ” بھی ہے، جس میں مقامی رہائشی کی

سیاح سے روایتی تقریب میں شادی ہو گی، یعنی انگوٹھیوں کا تبادلہ، وعدے اور

عروسی ملبوسات وغیرہ۔

=-= قارئین، کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اس تقریب میں 35 منٹ لگیں گے جبکہ جوڑے اپنا ” ہنی مون ” شہر کے ان

حصوں کو دریافت کرتے ہوئے گزاریں گے جو زیادہ معروف نہیں۔ بنیادی طور پر

یہ شادی قانونی نہیں بلکہ علماتی ہو گی اور اس تحریک کے آرگنائزر کا کہنا تھا

کہ یہ یہاں آنے والے کے لیے کسی مقامی فرد سے بامقصد رابطے کا ایک موقع ہو

گا۔ ایک اور اقدام ” ویڈ ڈیٹنگ ” ہو گا جس میں سیاح اور ایک مقامی فرد کو ملایا

جائے گا تاکہ وہ ایک دوسرے کو جان سکیں گے اور وہ فارم ہاؤسز سے جڑی

بوٹیاں چنیں گے، یا کسی بزرگ رہائشی کے ساتھ کسی پارک میں چہل قدمی کریں

گے۔ اس حیرت انگیز تحریک کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہو رہا ہے اور ایسا کسی

سیاح کی مقامی رہائشی سے شادی کے ساتھ ہو گا۔

ایک دن کی شادی

Leave a Reply