ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل پشاور گل بانو نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پشاور کی تعمیر و ترقی مشن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گل بانو

Spread the love

پشاور(عمران رشید سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

Journalist Imran Rasheed

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) گل بانو نے اپنے عہدے کا چارج سمنبھالنے کے

موقع پر کہا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی قیادت میں پشاور کی

تعمیر و ترقی کے لئے بھرپور کوششیں جاری رہیں گی، عوام کو ہر ممکن ریلیف

فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) پشاور گل بانو نے عہدے کا چارج سنبھال کر

باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) پشاور

گل بانو نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر کام کا

آغاز کر دیا۔ گل بانو گریڈ 18 کی پی اے ایس ( پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس) آفیسر

ہیں اور ان کا تعلق ( PAS 2014 Batch ) سے ہے۔ اس سے پہلے وہ اسسٹنٹ

کمشنر کوہاٹ، اسسٹنٹ کمشنر مردان، اسسٹنٹ کمشنر خان پور، اسسٹنٹ کمشنر

(یوٹی) پشاور اورمحکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں فارن ایڈ، ایگریکلچر اور سی

پیک سے منسلک اہم عہدوں پر تعینات رہ چکی ہیں۔

=–= اسسٹنٹ سب انسپکٹرز مقابلے کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر

کی پوسٹوں کے لئے مقابلے کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، کامیاب

امیدواروں کی لسٹ اور فیل امیدواروں کے ڈی ایم سیز کمیشن کی ویب سائٹ

www.kppsc.gov.pk پر جاری کر دی گئی ہے جسے وہاں دیکھا جا سکتا ہے-

=-= یہ بھی پڑھیں، تھانہ فقیرآباد کے اہلکار کے پی پولیس پر بدنما دھبہ

کمیشن نے اپریل میں محکمہ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (بی۔11 ) کی 432

پوسٹوں کے لئے اشتہار جاری کیا تھا، جس پر کمیشن کو مذکورہ پوسٹوں کے لئے

52630 درخواستیں موصول ہوئیں، کمیشن نے پہلے فیز میں جسمانی برداشت کے

ٹیسٹ کیلئے تمام امید واروں کو بلایا، اس سلسلے میں کمیشن نے پاس امیداواروں

کو مقابلے کے امتحان میں قابل انتظام بنانے کیلئے مزید شارٹ لسٹنگ کیلئے 23

نومبر 2019ء کو قابلیتی ٹیسٹ کا انعقاد کیا، 24 اور 25 نومبر 2020ء کو مقابلے

کے امتحان میں 8099 امید واروں نے حصہ لیا، 1043 امیدوار تحریری امتحان

میں کامیاب قرار پائے،

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے اعلان کیا گیا

ہے کہ اب کمیشن کامیاب امیدواروں کو ہر لحاظ سے اہلیت پر پورا اترنے کے بعد

امیدواروں کو نفسیاتی تجزئیے اور زبانی امتحان کیلئے بلائے گا۔ جس کے بعد

کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی-

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

Leave a Reply