ایپکفا محکمہ تعلیم شانگلہ الیکشن، خدمتگار گروپ کو انتخابی نشان کرسی الاٹ

ایپکفا محکمہ تعلیم شانگلہ الیکشن، خدمتگار گروپ کو انتخابی نشان کرسی الاٹ

Spread the love

ایبٹ آباد(سردار یاسر احمد) ایپکفا محکمہ تعلیم شانگلہ

Journalist Sardar Yaser Ahmad

شانگلہ آل کلاس فور ملازمین محکمہ تعلیم کے خدمتگار گروپ نے الیکشن کیلئے

کاغذات جمع کروا دیئے- جس پر الیکشن کمیشن نے گروپ کو انتخابی نشان کرسی

الاٹ کر دیا۔ آل پاکستان فور ملازمین محکمہ تعلیم شانگلہ کے انتخابات 7 نومبر کو

منعقد ہوں گے، خدمتگار گروپ کی طرف سے ضلعی کابینہ کیلئے الیکشن کمشنر

کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، اس موقع پر ضلع شانگلہ کی تمام

تحصیلوں کے سیکڑوں ملازمین بڑے جلوس کے شکل میں الیکشن کمشنر کے

آفس پہنچے، جہاں اس پینل نے صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت دیگرعہدوں کے

لئے کاغذات جمع کئے، اس موقع پر ایپکفا خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر اکبر

خان مہمند اور جنرل سیکرٹری اشفاق خٹک نے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے

وقت تمام مراحل کی نگرانی کی۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

خدمتگار گروپ پینل کی جانب سے صدر کیلئے فضل ہادی جبکہ جنرل سیکرٹری

کیلئے حاجی آفتاب حسین، نائب صدر کیلئے عمرسید، نائب صدر اول کیلئے اعظم

خان، نائب صدر دوم کیلئے محمد کریم خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری کیلئے ظفر

الحق، جائنٹ سیکرٹری کیلئے فضل محمد، آفس سیکرٹری کیلئے سید شمس الدین،

فنانس سیکرٹری کیلئے امجدعلی، پریس سیکرٹری کیلئے عزیزاللہ جب کہ رابطہ

سیکرٹری کیلئے محمد عالم زڑگے اور سپورٹس سیکرٹری کیلئے بخت بلند نے

کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کاغذات نامزدی جمع کرنے کے بعد صدارت کیلئے

امیدوار فضل ہادی نے ایجوکیشن کلاس فور ملازمین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ

وہ اپنا قیمتی ووٹ خدمت گار پینل کے حق میں استعمال کریں تاکہ ملازمین جائز

کے حقوق کے حصول اور انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی طور پر خدمت

گار فورم میسر آ سکے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا اگر محکمہ تعلیم کے

کلاس فور کے ملازمین نے خدمت گار گروپ پر انتخابات میں اعتماد کا اظہار کیا

تو گروپ بھی اپنے نام کی طرح خدمت کر کے انہیں کسی صورت مایوس نہیں

کرے گا-
یپکفا محکمہ تعلیم شانگلہ ، ایپکفا محکمہ تعلیم شانگلہ ، ایپکفا محکمہ تعلیم شانگلہ

ا=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply