jtnn

ایپس بندش معاملہ، ٹویٹر لطف اندوز ہورہا ہے، آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ

Spread the love

پشاور: مانیٹرنگ رپورٹ
فیس بک وٹس ایپ اور انسٹاگرام تینوں دنیا بھر میں بند ہوچکے ہیں۔اور تینوں کی جانب سے اپنے

صارفین کے لئے ٹویٹر پر تقریبآ ایک جیسی ٹویٹس کی گئی ہیں کہ وہ اپنی سائٹ کودرپیش مسائل

سے آگاہ ہیں اور انھیں ٹھیک کرنے کے لیے کام کیا جارہاہے، انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو اپنے ساتھ

ٹویٹر پر رہنے کی درخواست بھی کی جبکہ انہوں نےٹویٹ میں مزید کہا کہ صارفین کو ٹویٹر پر

آگاہ کردیا جائیگا۔ دوسری جانب صارفین کی آمد کے ساتھ ہی ٹویٹر Celebrate منا رہا ہے۔کم از کم

ٹویٹر اپنے آپ سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔ یہ ٹویٹر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا ہے، دوسری

جانب دنیا بھر سے ٹویٹر پر انٹرنیٹ صارفین کا طوفان آگیا ہے اور ٹویٹر پر ایک منٹ کے دوران لاتعداد ٹویٹس کی جارہی ہیں

Leave a Reply