سب جماعتوں کا مؤقف 0

ایون فیلڈ ریفرنس، مریم نواز کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست

Spread the love

ایون فیلڈ ریفرنس

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) مریم نواز کے وکیل نے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف

اپیل کی 24 نومبر کو ہونے والی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔عرفان قادر ایڈووکیٹ نے

اپنے درخواست میں کہا ہے کہ 17 نومبر کو اختتام پذیر ہونے والی سماعت میں کیس کو 24 نومبر

تک کے لیے ملتوی کیا گیا تھا۔تاہم اس کے فوراً بعد سپریم کورٹ نے ایک کاز لسٹ جاری کی تھی

جس کے مطابق مذکورہ وکیل کو بینچ نمبر 2 کے سامنے پیش ہونا ہے۔چنانچہ میرے (وکیل) لیے 24

نومبر کو اسلام ا?باد ہائی کورٹ میں پیش ہونا ممکن نہیں ہوگا، ساتھ ہی استدعا کی گئی کیس کی

سماعت کو بعد میں کسی اور تاریخ تک کے لیے ملتوی کردیا جائے۔مذکورہ درخواست پر تنقید کرتے

ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے کیس کے التوا کی 16ویں درخواست دائر کی

گئی ہے۔ان کا کہنا تھا ایک جانب التوا دوسری جانب عدالتوں اور افواج پاکستان کے خلاف منظم

پروپیگنڈے مہم جاری و ساری ہے، سسیلین مافیا نہیں تو اور یہ لوگ کیا ہیں؟خیال رہے کہ گزشتہ

سماعت میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے نیب پراسیکیوٹر کو

ہدایت کی تھی کہ وہ دلائل مکمل کریں اور ثبوتوں کے ساتھ یہ بات ثابت کریں کہ مریم نواز اپارٹمنٹ

کی بینیفشل اونر ہیں۔اس پر نیب پراسیکیوٹر نے احتساب بیورو کی جانب سے باضابطہ جواب داخل

کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت مانگا تھا۔عدالت نے کہا کہ نیب کا ماننا ہے کہ مریم بینیفشل اونر ہیں

جبکہ مریم کا کہنا ہے کہ وہ ٹرسٹی ہیں، اب نیب کو ثبوتوں کے ساتھ یہ بات ثابت کرنی ہے اور کیس

کی سماعت 24 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی تھی۔

ایون فیلڈ ریفرنس

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply