ایوب میڈیکل کمپلیکس کی ابتر حالت، کے پی حکومت کی سوشل میڈیا پرکلاس

ایوب میڈیکل کمپلیکس کی ابتر حالت، کے پی حکومت کی سوشل میڈیا پرکلاس

Spread the love

ابیٹ آباد ( سردار یاسر احمد سے ) ایوب میڈیکل کمپلیکس حالت

Journalist Sardar Yaser Ahmad

صوبہ خیبر پختونخوا کے انتہائی اہم ضلع ابیٹ آباد میں مون سون کی بارش نے

جہاں موسم خوشگوار کر دیا وہیں اس نے صوبے میں تعمیر اور ترقی کا راگ

الاپنے والی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول کر

رکھ دیا اور بارانِ رحمت معروف سرکاری علاج گاہ ایوب میڈیکل کمپلیکس ناقص

دیکھ بھال کی وجہ سے پانی کے تالاب میں بدل گیا، جس سے طبی عملہ، زیر

علاج مریضوں اور تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

Ayoub Medical Complecs3Ayoub Medical Complecs1

تفصیلات کے مطابق ضلع ایبٹ آباد میں گزشتہ روز مون سون کی بارش ہوئی جس

نے علاقے میں گرمی کا زور تو دیا اور موسم کو خوشگوار بنا دیا جس سے اہل

علاقہ کے گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اُٹھے- دوسری طرف یہی باران

رحمت ایوب میڈیکل کمپلیکس کیلئے زحمت بن گئی جہاں اینجو گرافی وارڈ سے

پانی کا فوارا پھوٹ پڑا، جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور

وارڈ سے محفوظ مقام پر پناہ لینا پڑی، بارش کا پانی دیکھ کر عملہ بھی بچنے

کیلئے نکڑ کنارے ڈھونڈنے لگا- مگر چھت سے آنے والا پانی اس قدر تیز تھا کہ

منٹوں میں وارڈ کسی جھیل کا منظر پیش کرنے لگا-

=-،-= صحت سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

Ayoub Medical Complecs2Ayoub Medical Complecs
ایسی صورت حال میں مریضوں سمیت وارڈ عملہ بھی گھنٹوں تک پریشانی سے

دو چار رہا، کسی شہری نے اس تمام صورت حال کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل

میڈیا پر وائرل کر دیا، ویڈیو منظر عام پر آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے حکومت

پر دل کھول کر تنقید کی تو کئی صارفین نے ان حالات پر ایک شعوری ہنسی کو

ہی کافی سمجھا- واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بگڑتے

ہوئے حالات پر حکومت کی مجرمانہ چشم پوشی پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت

کی ساکھ متاثر کرنے کا سبب بن رہی ہے۔

ایوب میڈیکل کمپلیکس حالت ، ایوب میڈیکل کمپلیکس حالت ، ایوب میڈیکل کمپلیکس حالت

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply