ایوانکا ٹرمپ کی پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تعاون کی پیشکش

Spread the love

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اور ان کی

مشیر ایوانکا ٹرمپ نے پاکستان کو خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تعاون کی

پیشکش کی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کے بعد دونوں

ملکوں کے درمیان بین الوزارتی رابطوں میں تیزی آئی ہے۔ واشنگٹن میں وزیر

اعظم کے مشیر زلفی بخاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اور

مشیر ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان

مختلف شعبوں میں تعاون شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ نوجوانوں

کیلئے کاروبار ی مواقع کے فروغ پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران

ایوانکا ٹرمپ نے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان میں منصوبے شروع

کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔زلفی بخاری کا کہنا تھا پاکستانی خواتین کوبا اختیار

بنانے میں ایوانکا ٹرمپ کی دلچسپی پر شکرگزارہیں، پاک امر یکہ تعلقات درست

سمت میں بڑھنا شروع ہو گئے ہیں، آئندہ چند ماہ میں پاک امریکہ سفارتی محاذ پر

مزید کامیابیاں ملیں گی، پاک امریکہ مشترکہ تعاون سے انسانی ترقی کے مواقع

پیداکریں گے،مرد و خواتین کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع مل سکیں گے۔

Leave a Reply