سی پیک، این ٹی ڈی سی کو 2023ء تک کام مکمل کرنیکی ہدایت

Spread the love

این ٹی ڈی سی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیر پلاننگ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی سی پیک سے

متعلق کمیٹی کے اجلاس میں سی پیک کے تحت جاری مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق منصوبوں میں صنعتی تعاون، انرجی، انفراسٹرکچر اور گوادر

پورٹ مارکیٹنگ پلان شامل ہیں،کمیٹی کو گوادر کو پاور سپلائی کا عمل تیز کرنے بارے تجاویز کی

سمری پیش کی گئیں،کمیٹی نے سمری منظور کرکے این ٹی ڈی سی کو مارچ 2023ء تک کام مکمل

کرنے کی ہدایت کی ،کمیٹی نے پاور ڈویژن کو ایران سے اضافی بجلی کی درآمد کیلئے بات چیت کی

بھی منظوری دیدی،وفاقی وزیر اسد عمر نے گوادر صنعتی زون کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی

بنانے کی بھی ہدایت کی ،اجلاس میں وفاقی وزراء اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ نیشنل کمانڈ

اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس

کے پھیلاؤمیں انتخابات نے سپر اسپریڈر کے طور پر کام کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد

عمر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات چند ماہ ملتوی کرنے کی سفارش کی تھی، انتخابات سے

پہلے ایک خصوصی ویکسینیشن مہم چلانے کا کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخاب ملتوی

کرنے اور ویکسین مہم پر اتفاق نہیں کیا گیا، انتخابات کے بعد سے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے

کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز کی

شرح 25 سے 30 فیصد کے درمیان چل رہی ہے، بلاول دھمکی دے رہے تھے کہ کراچی میں کورونا

پھیلتا ہے تو ذمے دار وزیرِ اعظم، وزراء ہوں گے۔سربراہ این سی او سی کا کہنا ہے کہ اب پی ڈی ایم

نے کراچی میں اس ماہ جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے، ایک سال میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی

بدترین خلاف ورزیاں سیاستدانوں کی طرف سے آئی ہیں۔

این ٹی ڈی سی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply