این اے133 ضمنی الیکشن، ن لیگ فاتح، پی پی کے ووٹرز میں بڑا اضافہ
Spread the love

لاہور (جے ٹی این نیوز) این اے133 ضمنی الیکشن

این اے 133 کے ضمنی الیکشن کی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک کامیاب ہو گئیں، جبکہ پاکستان

پیپلزپارٹی کے اسلم گل دوسرے نمبر پر رہے۔ لاہور کے حلقہ این اے 133 کے

ضمنی انتخاب کے بڑے معرکے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اسلم گل اور ن لیگ

کی شائستہ پرویز ملک میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، جبکہ 9 امیدواروں کی

ضمانتیں ضبط ہو گئیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک نے ساڑھے

14 ہزار ووٹوں سے کامیابی اپنے نام کی، انہوں نے 46 ہزار 811 ووٹ حاصل

کئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اسلم گل 32 ہزار 313 ووٹ لے کر دوسرے

نمبر پر رہے۔ فارم 47 کے مطابق 254 پولنگ سٹینشنز کے نتائج مکمل ہو گئے،

حلقے میں 440485 ووٹ میں سے 80997 ووٹ کاسٹ ہوئے، جبکہ ووٹوں کا

ٹرن آو ٹ 18.59 فیصد رہا، 50936 مرد اور30959 خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا

جبکہ خارج ہونے والے ووٹوں کی تعداد 898 رہی۔

=-،-= شائستہ پرویز 46811 ووٹ لیکر کامیاب، اسلم گل کو 32313 ووٹ ملے

این اے133 ضمنی الیکشن

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 133 کی نشست مسلم لیگ ن کے

ایم این اے پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، 2018ء کے الیکشن

میں نواز لیگ کے پرویز ملک 89 ہزار 699 ووٹ لے کر جیتے تھے، پیپلزپارٹی

کے اسلم گل نے5 ہزار 585 ووٹ لئے تھے، اس طرح اسلم گل نے اپنے ووٹوں

میں بڑا اضافہ کیا۔ مسلم لیگ ن نے اگرچہ لاہور کی یہ سیٹ آسانی سے جیت لی،

تاہم پیپلز پارٹی بھی پنجاب اور خاص طور پر لاہورمیں اپنے ووٹ بینک میں بڑا

اضافہ کرنے میں کامیاب رہی۔ 2018ء کے عام انتخابات میں این اے 133 سے

شائستہ پرویز کے خاوند پرویز ملک کامیاب ہوئے تھے جنہوں 89678 ووٹ لئے

تھے، جبکہ اس وقت حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار اعجاز چودھری نے

77231 ووٹ لئے تھے۔ پیپلز پارٹی کے اسلم گل نے 2018ء میں حلقے سے

5585 ووٹ لئے تھے، اس طرح پیپلز پارٹی اگرچہ این اے 131 کی سیٹ جیت

نہیں سکی مگر لاہور میں کم بیک کرنے میں کامیاب رہی۔ اس حلقے میں تحریک

انصاف کے جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے

بعد حلقے میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار میدان میں نہیں تھا، جس کا پیپلز پارٹی

نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

=-،-= صوبہ پنجاب سے مزید خبریں ( =،= پڑھیں =،=)

پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شا م 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری

رہا، ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر 11 امیدوار میدان میں رہے، حلقے میں

254 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے، جن میں سے 34 حساس اور 21 کو حساس

ترین قرار دیا گیا تھا۔ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 485، جن میں سے مرد

ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558، جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار

927 ہے۔ این اے 133 میں 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے۔ این

اے ایک سو تینتیس میں ضمنی انتخاب میں ٹرن آوٹ کم رہا، جیالے اور متوالے

پریشان دکھائی دیئے جبکہ شہبازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے رہنماؤں

سے رابطے اورصورتحال کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی، آصف زرداری اور

بلاول بھٹو بھی رپورٹس لیتے رہے، شائستہ پرویز ملک کی کامیابی پر ن لیگی

کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور قیادت کے حق میں نعرے لگائے، مٹھائیان تقسیم

کی گئیں، جبکہ شکست کے باوجود ووٹرز میں بھاری اضافے پر پیپلز پارٹی کی

قیادت بھی ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیتی رہی۔

=-،-= کامیابی پر اللہ کے شکر گزار،عوام کا اعتماد قائم رکھیں گے،ن لیگ

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور نائب صدر مریم نواز نے جیت پر اللہ کا

شکر ادا کیا، شائستہ پرویز ملک، عوام اور پارٹی رہنماﺅں کو مبارکباد دی اور کہا

این اے 133 کے عوام نے ہمیشہ کی طرح ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کیا، (ن) لیگ

ہمیشہ کی طرح عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ الیکشن میں محنت کرنیوالے

کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم

نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا اللہ کا شکر، ہمیں کامیابی عطا کی۔ شیروں کو مبارک

ہو، مزید لکھا الحمداللہ اک واری فِر شیر، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز

نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن کی کامیابی پر کارکنان کو خراج تحسین،

جیتنے والی امیدوار شائستہ پرویز کو مباررکباد پیش کرتا ہوں، مسلم لیگ ن نے ہر

ضمنی الیکشن میں ثابت کیا، وہ مقبول ترین جماعت ہے۔ عوام اپنے گھمبیر مسائل

کے حل کے لئے مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہے ہیں، عوام اب باتوں، دعوؤں

اور نعروں کے فریب میں آنے والے نہیں، اب صرف وہ کارکردگی مانگ رہے

ہیں۔

=-،-= نتائج ٹرننگ پوائنٹ،انتخابات2023ء میں اپ سیٹ کرینگے،پی پی

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین

پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں شاندار کارکردگی

پر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف، کارکنوں کو مبارک باد

دی، اور کہا یہ ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ہے، پیپلز پارٹی کی

پنجاب کامیابی کی راہ میں اب کوئی رکاو ٹ نہیں ، انشاء اللہ جنرل الیکشن 2023ء

میں پیپلز پارٹی صوبہ پنجاب میں بڑی طاقت بن کر سامنے آئے گی، پنجاب میں

پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن محنت جاری رکھیں-

این اے133 ضمنی الیکشن ، این اے133 ضمنی الیکشن ، این اے133 ضمنی الیکشن

این اے133 ضمنی الیکشن ، این اے133 ضمنی الیکشن ، این اے133 ضمنی الیکشن

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: