این اے 75 ڈسکہ ، سپریم کورٹ نے دوبارہ ووٹنگ کا حکم معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی

Spread the love

این اے 75 ڈسکہ

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب سے متعلق

الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی فوری حکم امتناعی کی

درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این اے 75

ڈسکہ انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے

وکیل شہزاد شوکت نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سب کہہ رہے ہیں حلقے کے 23 پولنگ سٹیشنز پر

مسئلہ ہے، وزیراعظم بیان دے چکے 23 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کرائے جائیں، پارٹی لیڈر

کے بیان کے بعد کمیشن کا موقف بدلا اور پورے حلقے میں الیکشن کا کہا گیا، الیکشن کمیشن کے پاس

دوبارہ انتخابات کرانے کا اختیار نہیں۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم نے کہا الیکشن صاف و

شفاف طریقے سے ہونے چاہئیں۔ پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ ن لیگ نے صرف 23 پولنگ سٹیشنز پر

اعتراض کیا تھا، آر او کے مطابق 360 میں سے 340 سٹیشنز کے نتائج پر اعتراض نہیں کیا گیا،

وزیراعظم نے 23 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ انتخاب پر اعتراض نہیں کیا۔پی ٹی آئی کے وکیل نے اپیل

پر فیصلے تک دوبارہ الیکشن کا حکم معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے

18 مارچ کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا، الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کا حکم دے کر اختیارات

سے تجاوز کیا، آئندہ سماعت تک عدالت الیکشن کمیشن کا حکم معطل کرے۔ جسٹس عمر عطا بندیال

نے کہا کہ ہو سکتا ہے پولنگ ڈے سے قبل ہی سماعت مکمل ہو جائے، الیکشن کمیشن کے دائرہ

اختیار پر دلائل دیں۔۔ دورانِ سماعت جسٹس عمر عطا نے کہا کہ ہم نے کہا ہے الیکشن صاف اور

شفاف طریقے سے ہونے چاہئیں جب کہ جسٹس سجاد کا کہنا تھاکہ بغیر شکایت کے بھی الیکشن

کمیشن کارروائی کا اختیار رکھتا ہے، الیکشن کمیشن نے کن وجوہات کی بنا پر دوبارہ انتخابات کا

حکم دیا۔اس موقع پر (ن) لیگ کی امیدوار نوشین افتخار کے وکیل نے کہا کہ پولنگ کے بعد 23

پریزائیڈنگ افسران اغوا ہوگئے، اس پر عدالت نے پوچھا کہ فائرنگ تصادم کے واقعات کن پولنگ

اسٹیشنز پر ہوتے رہے؟ 7 مقدمات کا اندراج کن پولنگ اسٹیشنز پر ہوا یہ بھی بتایا جائے۔عدالت نے

الیکشن کمیشن سے انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا اور ڈسکہ انتخابات کی

ری پولنگ پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن فیصلے کے

متعلق تمام مواد عدالت میں جمع کرائیی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے جواب کا جائزہ

لینے کے بعد حکم امتناعی کی درخواست پر فیصلہ جاری کریں گے۔ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی

درخواست پر سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔

این اے 75 ڈسکہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply