اینکر کی بدتمیزی پر شعیب اختر پروگرام چھوڑ کر چلے گئے

Spread the love

اینکر کی بدتمیزی پر

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر سرکاری ٹی وی پی ٹی

وی سپورٹس پر اینکر کی بدتمیزی پر پروگرام چھوڑ کر چلے گئے اور استعفی دے دیا۔شعیب اختر پی

ٹی وی سپورٹس پر پروگرام میں شریک تھے جس میں ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی اور

کھلاڑیوں کے بارے میں گفتگو ہورہی تھی۔ پروگرام میں ان کے ساتھ غیر ملکی لیجنڈ کھلاڑی ویون

رچرڈز، ڈیوڈ گاور اور سابق پاکستانی کرکٹرز عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمود، ثنا

میر بھی شریک تھے۔شعیب اختر انتہائی دھیمے اور شائستہ انداز میں گفتگو کررہے تھے جبکہ انہوں

نے اپنی بات پر توجہ نہ دینے پر میزبان نعمان نیاز کو توجہ بھی دلائی تومیزبان کو شعیب اختر کی نہ

جانے کون سی بات بری لگی کہ ان سے بدتمیزی کرتے ہوئے کہا اگر اوور سمارٹ بننا ہے تو

پروگرام سے چلے جاؤ۔ شعیب اختر نے نعمان نیاز سے استفسار کیا اور ٹوکا تو وہ بریک پر چلے

گئے۔شعیب اختر نے بتایا کہ دوران بریک انہوں نے پاکستان کی عزت کے خیال سے میزبان کے ساتھ

اس شرط پر مصالحت کی کہ وہ ان سے آن ایئر معافی مانگیں گے، لیکن جب نعمان نیاز نے معافی نہ

مانگی تو وہ شو چھوڑ کر چلے گئے اور پی ٹی وی اسپورٹس سے استعفی دے دیا۔قومی ہیرو اور

راول پنڈی ایکسپریس کے ساتھ سرکاری ٹی وی پر کیے گئے نامناسب سلوک پر سوشل میڈیا پرشائقین

اور پرستاروں نے شدید غصے اور برہمی کا اظہار کیا ،دوسری جانب نعمان نیاز کا ردعمل بھی

سامنے آگیا جس میں انہوں نے شعیب اختر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین کھلاڑی اور اپنا

دیرینہ دوست قرار دیا ہے۔سرکاری ٹی وی کی انتظامیہ نے شعیب اختر اور اینکر کی لائیو پروگرام

میں نوک جھونک کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی وی کی

انتظامیہ کو فی الفور تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی جس کی سربراہی ایم ڈی پی ٹی وی کریں

گے، غلطی ثابت ہونے کی صورت میں ڈاکٹر نعمان نیاز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سینیٹ

کی قائمہ کمیٹی اطلاعات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے بھی واقعے پر برہمی کا اظہارکیا ۔

اینکر کی بدتمیزی پر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply