MWC-2020 77

موبائل انڈسٹری کو بڑا دھچکا، عالمی میلہ” ایم ڈبلیو سی2020ء” منسوخ

Spread the love

بیجنگ،بارسلونا(جتن آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) ایم ڈبلیو سی منسوخ

موبائل انڈسٹری کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ موبائل ورلڈ کانگریس ( ایم ڈبلیو سی 2020) کرونا وائرس کے خوف سے منسوخ کر دیا گیا۔ موبائل ورلڈ کانگریس 2020 کا انعقاد 24 تا 27 فروری سپین کے شہر بارسلونا میں ہونا تھا جس میں دنیا بھر سے اسمارٹ فون اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو شرکت کرنا تھی۔ ایم ڈبلیو سی کی انتظامیہ نے تقریب منسوخ کرنے کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا ہے۔ مزید پڑھیں

موبائل ورلڈ کانگریس 2020ء کرونا وائرس کے خوف کے باعث منسوخ

عالمی ایونٹ کی انتظامیہ جی ایس ایم اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ محفوظ، صحت مند اور میزبان ملک سپین میں منعقد ہونیوالی موبائل ورلڈ کانگریس 2020ء دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کے خوف کے باعث منسوخ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفری اور دیگر حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ کانفرنس کرنا اب ناممکن ہے، میزبان ملک میں شرکت کرنیوالی شخصیات اور کمپنیاں ہمارے اس فیصلے کو سمجھنے کیساتھ اس کا احترام بھی کر رہی ہیں۔
جی ایس ایم اے کے سربراہ نے چین سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کے لیے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ایم ڈبلیو سی 2021ء کیلئے ایک دوسرے کی حمایت کو جاری رکھیں گے۔

کرونا وائرس کے باعث عالمی موبائل کمپنیوں کی شرکت سے معذرت

کرونا وائرس کے باعث متعدد کمپنیوں نے موبائل ورلڈ کانگریس 2020ء میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔ موبائل فون کمپنی ایل جی، زیڈ ٹی ای، این ویڈیا، اور ایریکسن کے بعد چند روز قبل ہی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی سونی اور ایمازون نے بھی کرونا وائرس کے پیشِ نظر ایم ڈبلیو سی 2020ء میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔

ایم ڈبلیو سی منسوخ

Leave a Reply