مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کرنیوالے اسلام کی بدنامی کا باعث، ایمل ولی

مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کرنیوالے اسلام کی بدنامی کا باعث، ایمل ولی

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید) ایمل ولی خان

Journalist Imran Rasheed

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ باچا

خان کے پیروکاروں اور اے این پی کارکنوں کے خلاف پروپیگنڈے کوئی نئی

بات نہیں۔ باچا خان سے لے کر ولی خان اور اسفندیار ولی خان تک ہر دور میں

سرخ جھنڈے کے علمبرداروں پر فتوے اورغداری ٹھپے لگے ہیں لیکن ہم اپنے

موقف اور نظریئے سے ایک بھی قدم پیچھے نہیں ہٹے۔

=یہ بھی پڑھیں= الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کا ماڈرن طریقہ، ثمر ہارون بلور

چارسدہ خانمائی میں کارنر میٹنگ و تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے

این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ موجودہ دور میں پی ٹی آئی

اور مذہبی جماعتوں کے کارکنوں میں کوئی تفریق نہیں۔ دونوں جماعتوں کے

کارکنوں نے گالم گلوچ سے سیاسی ماحول کو آلودہ کر دیا ہے۔ باچا خان کے

پیروکار اس مٹی کے وارث ہیں اور ہر بات منطق اور دلیل کے ساتھ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پختون خطے میں اسلام کے نام پر کوئی لڑائی نہیں ہے۔ یہ سب

مفادات کی جنگ ہے۔ پختون من حیث القوم مسلمان ہیں، جب پوری قوم مسلمان ہو

تو اس میں اسلام کو ڈھال بنا کر جنگ و جدل کو فروغ دینا کسی صورت قابل

قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کو اپنی سیاست اور ذاتی مفادات کے لئے

استعمال کرنے والے اسلام، مساجد اور مدرسوں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

پروپیگنڈے کرنے والے اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ اے این پی کارکن ڈر

جائیں گے۔ ہم باچا خان کے عدم تشدد کے پیروکار ہیں، مخالفین ہمارے نظریئے

اور فلسفے کو کمزوری نا سمجھے۔ مذہب کو ڈھال بنا کر قوم کو گمراہ کرنے

والوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کی بوکھلاہٹ

ثبوت ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی باچا خان کے شروع کردہ مشن کو درست سمت

میں لے کر جا رہی ہے۔ پیغمبر اسلام اور باچا خان نے ہمیں تمام انسانوں کی

بلاتفریق خدمت کا درس دیا ہے۔ پختونوں کے حقوق اور وسائل پر ان کے اختیار

کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور سرخ جھنڈے تلے اپنی

جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ایمل ولی خان ، ایمل ولی خان ، ایمل ولی خان

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply