ایمریٹس کا پُرتعیش سفر کیلئے خصوصی پیکیج، صارفین جان کا حیران رہ گئے

ایمریٹس کا پُرتعیش سفر کیلئے خصوصی پیکیج، صارفین جان کا حیران رہ گئے

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) ایمریٹس کا پُرتعیش سفر

ایمریٹس نے فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس میں خصوصی کرایوں کا اعلان کیا ہے

تاکہ صارفین کم خرچے میں اپنی تعطیلات کی منصوبہ بندی کر کے اپنے اہلخانہ

اور دوستوں سے ملاقات کیلئے جا سکیں۔ ایمریٹس کی پرکشش بکنگ پالیسیوں

کیساتھ صارفین کے پاس اپنے ٹکٹ کی میعاد میں تین سال تک توسیع کرانے کی

سہولت ہے جس کی بدولت وہ ان غیر یقینی حالات کے دوران باآسانی اور اعتماد

کیساتھ سفر سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔ پاکستان سے سفر کرنیوالے مسافر ایمریٹس

کے عالمی نیٹ ورک پر پرواز سے متعلق تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں جس

کے ریٹرن کرایوں کا آغاز بزنس کلاس میں نیویارک سے 3 لاکھ 9 ہزار 500

روپے یا فرسٹ کلاس میں 6 لاکھ 18 ہزار 280 روپے سے شروع ہورہا ہے۔ یہ

خصوصی کرائے 13 اپریل تا 26 اپریل 2021ء کے درمیان بکنگز پر میسر ہیں

جو 16 اپریل سے لیکر 30 ستمبر 2021ء کے درمیان کارآمد ہیں۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

متحدہ عرب امارات میں ویکسی نیشن پروگرام میں فعال انداز سے حصہ لینے کے

باعث ایمریٹس پراعتماد ہے کہ سفر کا عمل بحفاظت انداز سے شروع ہو گا کیونکہ

ہم اپنے عالمی نیٹ ورک کے آپریشنز بتدریج دوبارہ شروع کررہے ہیں۔ اب تک

ایمریٹس کے 35 ہزار سے زائد ملازمین کرونا ویکسینز لگوا چکے ہیں اور 85

فیصد سے زائد ایئرلائن کے پائلٹس اور کیبن عملے نے اپنی دو ویکسینز کی

خوراکیں مکمل کرلی ہیں۔ صارفین محفوظ اور آسانی سے سفر کی امید کر سکتے

ہیں کیونکہ ایمریٹس نے ہر پرواز میں سفر کے ہر مرحلے میں صحت و حفاظت

سے متعلق نئے جامع اقدامات کے نفاذ پر بہت زیادہ زور دیا ہے۔ کسی سفری

منصوبے میں تبدیلی کی صورت میں ایمریٹس کا ٹکٹ خریدنے والے صارفین 30

ستمبر 2021ء کو یا اس سے قبل سفر کی دوبارہ بکنگ کی پرکشش شرائط اور

آپشنز سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔ صارفین کے پاس تین سال تک سفری تاریخوں

میں تبدیلی یا ٹکٹ کی میعاد میں اضافے کا آپشن بھی موجود ہے۔ مزید معلومات

ایمریٹس کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ایمریٹس کے تمام صارفین اعتماد اور سکون کیساتھ ایئرلائن کی پہلی، کثیر الجہتی

انشورنس اور کرونا کور کیساتھ سفر کرسکتے ہیں۔ یہ کور ایمریٹس کی جانب سے

1 دسمبر 2020ء سے ٹکٹ کی خریداری کرنے والوں کو پیش کیا جاتا ہے جس پر

صارفین کو الگ ادائیگی نہیں کرنی پڑتی۔ کرونا کے طبی کور کیساتھ سفر کے

دوران ذاتی حادثے، موسم سرما کے کھیلوں کا کور، ذاتی سامان کے نقصان اور

سفری بندش و ہدایات کے باعث سفر میں تعطل کے باعث ایئرلائن اسی نوعیت کی

کثیر الجہتی سفری انشورنس مصنوعات فراہم کرتی ہے۔ ان میں شرائط و ضوابط کا

اطلاق ہوتا ہے۔ ایمرٹس ائیر لائنز نے صارفین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے

ملک میں سرکاری سفری پابندیوں سے متعلق تازہ معلومات چیک کر لیں اور اس

بات کو یقینی بنائیں کہ وہ منزل مقصود پر پہنچنے کیلئے درکار سفری شرائط پر

پورے اتریں۔

ایمریٹس کا پُرتعیش سفر

Leave a Reply