ایمریٹس کا پُرتعیش سفر کیلئے خصوصی پیکیج، صارفین جان کا حیران رہ گئے

ایمریٹس کی پاکستان اور انڈیا سے پروازوں پر پابندی میں توسیع

Spread the love

ایمریٹس پاکستان پابندی توسیع

عمان (جے ٹی این آن لائن نیوز) ایمریٹس ایئرلائن نے انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے

آنیوالی پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے

مطابق ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے گذشتہ 14 دنوں میں جن

مسافروں نے انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے راستے سے سفر کیا ، انہیں کسی بھی

دوسرے مقام سے متحدہ عرب امارات کے سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔انڈیا سے آنیوالی پروازوں پر

پابندی میں توسیع دنیا بھر میں انتہائی تیزی سے پھیلنے والے کورونا کے ڈیلٹا ویر یئنٹ کے سبب کی

گئی ہیں۔متحدہ عرب امارات کے شہری، وہاں کا گولڈن ویزا رکھنے والے اور سفارتی مشنوں کے

ارکان کو کووڈ 19 پروٹوکولز کیساتھ اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا اور انہیں سفر کی اجازت دی

جا سکتی ہے۔ ایمریٹس ایئرلائن نے کہا ہے ہمارے رابطہ دفاتر میں غیر متوقع طور بہت بڑی تعداد

میں فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔ اگر آپ کی کال اگلے 48 گھنٹے میں سفر کرنے سے متعلق نہیں تو

براہِ کرم بعد میں کال کیجیے۔دوسری جانب اتحاد ایئر لائن نے اس سے قبل تصدیق کی تھی کہ انڈیا

سے آنیوالی پروازیں 31 جو لا ئی تک معطل رہیں گی ۔ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے

اتحاد ایئر لائن نے کہا تھا متحدہ عرب امارات کی تازہ ترین ہدایات کے مطابق انڈیا سے متحدہ عرب

امارات کا سفر کرنیوالوں کیلئے اور اتحاد کی پروازوں پر 31 جولائی تک مکمل بندش عائد رہے گی۔

ایمریٹس پاکستان پابندی توسیع

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply