ایمازون، فیس بک اور گوگل پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں
Spread the love

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز) ایمازون فیس بک گوگل

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے

کہ ایمازون، فیس بک، گوگل، ویزا، دیگر نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں، امریکی

سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں-

=–= ٹیکنالوجی سوشل میڈیا سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد

گذشتہ روز واشنگٹن پہنچا، وفد میں رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ، سینیٹر ذیشان

خانزادہ، سینیٹر افنان اللہ اور دیگر شامل ہیں، دورے کے دوران سینیٹر فیصل

جاوید خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد اہم ملاقاتیں کرے گا، سینیٹر فیصل

جاوید نے واشنگٹن میں نجی ٹی وی کے ساتھ اپنی خصوصی گفتگو میں کہا

ہماری ایمازون، فیس بک، گوگل، ویزا اور دیگر نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں

جس میں امریکی سرمایہ کاروں نے آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان میں سرمایہ

کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے-

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

حکمران جماعت کے سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ ملاقاتوں میں ہم نے

امریکیوں کو پاکستان کے سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا،

امریکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے کیلئے قانون سازی کر رہے ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ارکان کانگریس اور سینیٹرز پاکستان کا دورہ

کرنے کے بھی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مکمل کوشش ہو گی

کہ وطن عزیز کا ہر وہ پہلو اُجاگر کریں جس سے پاکستان کا مثبت امیج ابھر کر

سامنے آئے، اور آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا حصول ممکن ہو،

ایمازون فیس بک گوگل

Leave a Reply

%d bloggers like this: