ایل پی جی ٹینکر لیک ہونے سے آتشزدگی،ایک شخص جاں بحق،10زخمی،300گاڑیاں تباہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور ( سٹاف رپورٹر)شاہدرہ موڑ کے قریب ایل پی جی سے بھرے ٹینکر میں گیس لیک ہونے سے

آگ لگ گئی جس کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس سے آگ کی لپیٹ میں آکر میاں بیوی اور وارڈن

سمیت دس افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کروا دیا گیا زخمی

ہونے والا شہری زاہد عباس دم توڑ گیا۔آگ کی لپیٹ میں آکر قریبی پٹرول پمپ اور سیکٹروں گاڑیاں ،

بسیں، ویگنیں، کوسٹرز ، مزدا ٹرک ، رکشے اور موٹر سائیکلیں جل گئے۔ ریسکیو شاہدرہ کا عملہ

تاخیر سے پہنچا آگ لگنے کے باعث ہونے والے دھماکے کی آواز کئی میل دور تک سنائی دی لوگ

خوفزدہ ہو کر گھروںسے باہر نکل آئے۔ فائر بریگیڈ اور لاہور ریسکیو کے عملے نے آگ پر کئی

گھنٹے کی جدو جہد کے بعدقابو پایا۔ آئل ٹینکر کا ڈرائیور گیس سے بھری ٹینکی چھوڑ کر گاڑی کا

فرنٹ حصہ لے کر فرار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی سے بھری ٹینکی ڈرائیور شیخوپورہ سے

گوجرانوالہ لے جا رہا تھا۔جب وہ شاہدرہ چوک پہنچا تو ٹینکی سے گیس لیک ہو کر سڑٖک پر بہہ رہی

تھی جب ڈرائیور نے گیس لیک ہوتی دیکھی تو گاڑی کو سڑک کے درمیانی حصہ میں کھڑا کر دیا

اسی دوران ڈرائیور ٹینکی چھوڑ کر ٹرک کی اگلی باڈی سمیت فرار ہو گیا اسی دوران لیک ہونے والی

ٹینکی میں آگ بھڑک اٹھی جس سے خوفناک دھماکہ ہوا آگ کی لپیٹ میں آکر دس افراد محمد عظیم،

اس کی بیوی زرینہ بی بی ، ٹریفک وارڈن عالمگیر، سید زاہد عباس، محمد افضال، اخلاص احمد،

ناصر محمود، محمد شریف وغیرہ جھلس کر زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا

گیایہاں پر تین افراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔آگ کی لپیٹ میں آکر پٹرول پمپ اور اس سے محلقہ

علاقے میں ویگن سٹینڈ میں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس سے کھڑی تین سو کے قریب گاڑیوں کو

آگ لگ گئی اور وہ جل گئی پٹرول پمپ کی دس مشینیں آگ کی لپیٹ میں آگئیں آگ کے شعلے دور

دور تک نظر آئے۔ دھوئیں کے باعث ہر طرف بادل چھا گئے اور ٹریفک کا نظام جام ہو گیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply