oh my God jtn-online 118

ایل سلواڈور کے صدر کی چونکا دینے والی پیشگوئی

Spread the love

سان سلوا ڈور(جے ٹی این آن لائن نیوز) ایل سلواڈور صدر پیشگوئی

وسطی امریکہ میں ہنڈوراس اور گوئٹے مالا کے درمیان واقعے ایک چھوٹے ملک ”ایل سلواڈور“کے فلسطینی نژاد صدر نجیب بوکیلہ کو ویسے تو ایک پرامید شخصیت قرار دیا جاتا ہے مگر گزشتہ دنوں ان کے ایک بیان نے پوری دنیا کو چونکا دیا۔ ( ۔۔۔ یہ بھی پڑھیں ۔۔۔ )

کورونا 4 کروڑ 60 لاکھ انسانوں کی موت کا باعث بنے گا، صدر نجیب بوکیلہ

ملک ”ایل سلواڈور“کے فلسطینی نژاد صدر نجیب بوکیلہ نے دعویٰ کیا کہ نوول کورونا وائرس انسانی تاریخ کی مہلک ترین وباءثابت ہوگی جو 4کروڑ 60لاکھ انسانوں کی موت کا باعث بنے گی۔ سلواڈور وسطی امریکہ کے ان تین ممالک میں سے ایک ہے جہاں ابھی تک کوروناوائراس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ نجیب بوکیلا نے کہا عالمی قیادت کو ‘کوویڈ ۔ 19’ کی روک تھام کےلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے ورنہ یہ بیماری دنیا کی سات ارب 70کروڑ آبادی میں سے 46 ملین آبادی کی موت کا باعث بن سکتی ہے۔

وباء سے دنیا کے 170 ممالک متاثر، کئی مکمل متعدد جزوی لاک ڈائون

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں چین کے شہر ووہان میں یہ وباء سامنے آئی، محض چار ماہ میں دنیا کے ایک سو ستر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے- چین میں اس سے اب تک 5 ہزار لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے- برطانیہ،ایران،اٹلی اور امریکہ چین کے بعد زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہیں- انتہائی کوششوں کے باوجود عالمی برادری وباء کی روک تھام میں خاطر خواہ کامیاب نظر نہیں آتی- اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے- شہروں کے شہر ہی نہیں پورے پورے ملک لاک ڈاؤن ہیں-

ایل سلواڈور صدر پیشگوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں