ایل این جی صارفین کیلئے بری خبر ،اوگرا نے قیمت میں اضافہ کردیا

Spread the love

ایل این جی صارفین

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے ایل این جی کی

قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.49

ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کردیا گیا اور قیمت 10.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

اپریل میں سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 9.76 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔سوئی

سدرن کے لیے بھی ایل این جی کی قیمت میں 0.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کااضافہ کیا گیا اور قیمت

9.96 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔ اپریل میں سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت

9.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی

رمضان کے آخری چند دن احتیاط اور عید سادگی سے منائیں،اسد عْمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کورونا کی سنگین

صورتحال کے پیشِ نظر ماہِ رمضان کے آخری چند دن احتیاط سے گْزارنے کا مشورہ دیا ہے۔اسد

عمر نے جمعتہ الوداع کے موقع پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ رمضان کے آخری چند دن احتیاط

سے گْزاریں جبکہ عید سادگی سے منائیے ، بروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں

ہوئے جو پڑوس میں ہیں.

ایل این جی صارفین

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply