279

بھارت جھوٹا، ایل او سی پر کوئی کیمپ دیکھا نہ لانچنگ پیڈ، غیر ملکی سفرا، میڈیا

Spread the love

راولپنڈی،اسلام آباد (جتن آن لائن سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ایل او سی

پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کی طرف سے پاکستان میں مبینہ دہشتگردوں کے

کیمپ تباہ کرنے کے دعوے کو جھوٹ ثابت کرکے بھارت کو ایک مرتبہ پھر دنیا

بھر کے سامنے بے نقاب کر دیا، پاکستان میں تعینات غیرملکی سفیروں کا وفد لائن

آف کنٹرول پر پہنچ گیا جسے جورا سیکٹر کا دورہ کرایا گیا، قبل ازیں پاک فوج

کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے مہمان وفد کو

خوش آمدید کہا-

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جنگی جنون ایک وارمیں ٹھس، امن کی بھیک مانگنے پر مجبور

ڈی جی آئی ایس پی آر نے صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ایل او سی کا

دورہ نہ کرنا یہ بھی ثابت کرتا ہے بھارت کے اپنے سفارتکار بھارتی آرمی چیف

کے جھوٹے دعوے کی حمایت نہیں کررہے- کیا بھارت بھی اسی طرح میڈیا کو

مقبوضہ وادی اور ایل او سی پر جانے کی اجازت دے گا؟،پاکستان میں بھارتی

ہائی کمیشن کو بھی ایل او سی پر جانے کیلئے کھلی دعوت دی گئی تھی اور مبینہ

لانچ پیڈ کا محل وقوع بتانے کا بھی کہا گیا۔

انڈین سفارتکاروں کا جانے سے انکار

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل رات بھر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے

منتظر رہے اور بار بار پیشکش کے باجود بھارتی سفارتی عملے کی طرف سے

کوئی جواب موصول نہیں ہوا،

مزید پڑھیں: بھارتی آرمی چیف کا خفیہ معلومات لیک ہونے پر پاکستان سے شکست کا اعتراف

ڈی جی آئی ایس پی آر نے وفد کو بتایا بھارتی فوج نے 2018 میں 3 ہزار 38 بار

سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 58 سویلین شہید جبکہ 319

زخمی جبکہ 2019 میں اب تک 2 ہزار608 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی

جس سے 44 سویلین شہید اور 230 زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج اور بھارتی فوج

میں بہت فرق ہے، ہم فوجی روایات کی پیروی کرتے ہوئے صرف دشمن کی

فوجی چوکیوں کونشانہ بناتے ہیں۔

وادی چنار میں مودی سرکار کے ظلم داستاں

وادی چنار میں مودی سرکار کے ظلم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں کے کہا مقبوضہ

کشمیر میں لاک ڈاﺅن کا 79 واں روز ہے۔ پاکستان کے پاس چھپانے کیلئے کچھ

نہیں، غیرملکی سفیر اورمیڈیا جہاں جانا چاہیں جا سکتےہیں۔ غیرملکی سفیروں

اور میڈیا کو بھارتی آرٹلری کے گولے بھی دکھائے گئے۔ واضح رہے گزشتہ

روز بھارتی فوج نے ایل او سی کے 3 سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس

سے پاک فوج کے لانس نائیک اور 5 شہری شہید ہوگئے تھے تاہم بھارتی فوج کو

منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں 9 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ کئی زخمی

ہوئے۔

بھارت اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرے

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا پاکستان میں متعین غیر ملکی سفارتکاروں

اور میڈیا نے آزادکشمیر جا کر اپنی آنکھوں سے بھارتی آرمی چیف کے دعوے

کی صداقت دیکھی جس سے بھارت کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے

پورے پاکستان کی جانب سے بھارت کو چیلنج بھی کیا کہ وہ بھی مقبوضہ کشمیر

اور ایل اوسی پر سفارتکاروں اور میڈیا کو لے کر جائے تاکہ بھارت دیکھ لے

مقبوضہ کشمیر والوں کے دلوں میں پاکستان کیسے بستا ہے۔

غیرملکی سفیر، میڈیا پاکستان میں جہاں جانا چاہے جا سکتا ہے

ترجمان پاک فوج کا یہ بھی کہنا تھا بھارت اپنا دعویٰ ثابت کرنے کیلئے اپنی

مرضی کے سفارتکار اور میڈیا پاکستان سے لے، پاکستان ان سفارتکاروں اور

میڈیا کو جہاں چاہیں گے لے جائے گا۔ دورے کے دوران سفراء اورہائی کمشنرز

نے ان مقامات کا جائزہ لیا جنہیں بھارتی اشتعال انگیزی سے نقصان پہنچا تھا جبکہ

ان ہتھیاروں کا بھی معائنہ کیا جو بھارتی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ کے دوران

شہری آبادی پر داغے تھے۔

بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ سفارتکاروں نے خود زمینی

حقائق دیکھے اور پاکستان کی کاوشوں کو قابل قدر قرار دیا۔ پوری دنیا نے سچ

دیکھ لیا، بھارتی جھوٹ بے نقاب ہوگیا اور ان کے جھوٹ کی قلعی کھل گئی۔

نئی دہلی دنیا کو گمراہ نہیں کرسکتا

بھارتی فورسز نے معصوم شہریوں کو شہید کیا اور املاک کو نقصان پہنچا کر

کیمپس تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا، تاہم دنیا نے دیکھ لیا کہ بھارتی آرمی چیف

کا مبینہ کیمپس تباہ کرنے کا دعویٰ سراسر بے بنیاد اور عالمی برادری کو گمراہ

کرنے سمیت مقبوضہ وادی میں روا رکھے مظالم کی پردہ پوشی کے سوا کچھ

نہیں-

ایل او سی

Leave a Reply