LOC ( Line of Control) 98

ایل او سی پر بھارتی جارحیت، ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید، 7 زخمی

Spread the love

راولاکوٹ(جتن آن لائن سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ایل او سی جارحیت

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف

ورزی کرتے ہوئے آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بچوں

سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید ہوگئے۔

بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ کی نیزہ پیر سیکٹر پر گولہ

باری اور بلااشتعال فائرنگ کی۔ ایس پی کہوٹہ کے مطابق بھارتی فائرنگ سے

دو بچوں سمیت تین افراد شہید جبکہ 7 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا کر آگ بھڑکا رہا ہے، کور کمانڈر کانفرنس

پولیس افسر کے مطابق بھارتی فوج کا فائر کردہ گولہ گھر پر گرنے سے ایک ہی

خاندان کے تین افراد شہید ہوئے جن کی شناخت غلام محمد، 10 سالہ حیدر اور

گیارہ سالہ مریم کے ناموں سے ہوئی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے آمنہ بی بی،

سفینہ بی بی اور نصیب جان زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل

کردیا گیا۔

کنڑول لائن پر بسے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صدر آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی

بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے

تعزیت کا اظہار کیا۔اْن کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پربسنے والوں کی قربانیاں

غیرمعمولی ہیں، یہ کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیر بنے گا پاکستان

سچ ہو کر رہے گا، ہم تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یاد رہے بھارت ایک عرصہ سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف

ورزی کرتا چلا آ رہا ہے جس کی پاکستان بار بار مذمت کرنے سمیت باور کراتا

چلا آرہا ہے کہ ہتھیار ہمارے پاس بھی ہیں لیکن دفاع کیلئے جارحیت کیلئے نہیں

آپ بھی سبق لو، جس دن ہم نے بھرپور جوابی کارروائی کی تو چھٹی کا دودھ یاد

آجائیگا-

ایل او سی جارحیت

Leave a Reply