0

ایل او سی، سرینگر، مظفرآباد تجارت دوسرے روزبھی معطل

Spread the love

لائن آف کنٹرول پر شدید کشیدگی کے با عث بھارت نے دوسرے روز بھی سرینگر مظفرآباد تجارت معطل کر دی دونوں اطراف سے درجنوں مال بردار ٹرکوں کو لائن آف کنٹرول کراس کر نے سے روک دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے باعث پیدا شدہ کشیدہ صورتحال کے باعث دوسرے روز بھی سرینگر مظفرآباد کے درمیان ہونے والی انٹرا کشمیر تجارت معطل رہی پہلے بھارتی انتظامیہ کی جانب سے تجارت کرنے کی رضامندی ظاہر کی گئی اور عین وقت پر تجارت کرنے سے انکار کر دیاگیاجس کے بعد سرینگر مظفرآباد تجارت معطل کر کے ایک بار پھر درجنوں ٹرکوں کو لائن آف کنٹرول کراس کرنے سے روک دیا گیا بھارت کی جانب سے تجارت معطل کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر جانے کے لیے لائن آف کنٹرول چکوٹھی پہنچنے والے متعدد ٹرک وآ پس محفوظ مقام کی طرف آگئے ہیں ٹریڈ اتھارٹی کے مطابق لائن آف کنٹرول پر حالات ٹھیک رہنے کی صورت میں آج جمعہ کے روز سرینگر مظفرآباد تجارت کو بحال کرنے کے امکانات ہیں اس سے قبل لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی اوڑی سیکٹر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سے صبح تک وقفہ وقعہ سے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا البتہ فائرنگ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

Leave a Reply